مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے فیس بک ایپلی کیشن کا خاتمہ کر دیا

Photo: mspoweruser.com

اگر آپ ونڈوز فون استعمال کرتے تو آپ کو پتا ہو گا کہ ونڈوز فون پر فیس بک کی آفیشیل ایپلی کیشن کی جگہ مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن استعمال ہوتی ہے۔ حالانکہ دیگر پلیٹ فارمز جیسے کہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر فیس بک کی اپنی بنائی ہوئی ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ نے اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر فیس بک ایپلی کیشن کو بند کر دیا ہے۔ تاہم فیس بک شاید اس بات کے لیے پہلے سے تیار تھی اس لیے فیس بک نے جون کے ماہ سے Beta مراحل میں چلنے والی اپنی فیس بک ایپلی کیشن کو فوراً ہی فائنل ریلیز کے طور پر پیش کر دیا ہے۔

اس طرح ونڈوز فون صارفین اب فیس بک کی آفیشیل ایپلی کیشن اپنے فون پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ اس حوالے سے بھی خوش آئن بات ہے کہ فیس بک ایپلی کیشن ونڈوز 10 کے علاوہ ونڈوز 8 پر چلنے والے اسمارٹ فونز پر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کیونکہ اعدادو شمار کے مطابق تاحال 88 فیصد ونڈوز فون صارفین ونڈوز 10 پر اپ گریڈ نہیں ہوئے۔

فیس بک آفیشیل ایپلی کیشن 100 ایم بی سے زائد سائز کی حامل ہے اور اسے درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

ڈاؤن لوڈ کریں

2 تبصرے
  1. Muhammad Toqeer Iqbal says
  2. Zulqernain Haider says

    unable to download this on windows 8.1 (Lumia 435)
    app says. this app wont work on your device.

    any help

Comments are closed.