کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ کے مزے فراہم کرنے والا نیا اور بہترین پروگرام
اینڈروئیڈ اس وقت بلاشبہ دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ لاتعداد گیمز اور ایپلی کیشنز کی وجہ سے اینڈروئیڈ انتہائی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے۔ اسی لیے اب ایسے ڈیسک ٹاپ پروگرامز بھی بن رہے ہیں جن کی مدد سے اینڈروئیڈ جیسا ماحول پی سی پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے بلیواسٹیکس (Bluestacks) سب سے معروف پروگرام ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور پروگرام ’’کو پلیئر‘‘ (KoPlayer) بھی کافی معروف ہے جس کا تجزیہ ہم کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔
ایسے تمام پروگرامز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بلیواسٹیکس سے بہتر ہوں، کیونکہ بلیو اسٹیکس ایک بھاری بھرکم پروگرام ہے جسے کام کرنے کے لیے کافی زیادہ ہارڈویئر درکار ہوتا ہے۔
آئیے آپ کو ایک ایسے نئے پروگرام سے متعارف کراتے ہیں جو واقعی میں بلیواسٹیکس سے کہیں بہتر، ہلکا پھلکا اور انتہائی مفید فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا نام ’’میمو‘‘ (MEmu) ہے۔
یہ پروگرام آپ ونڈوز سیون سے لے کر ٹین تک پر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے سسٹم میں ایک جی بی ریم اور ایک جی بی کی ڈسک اسپیس موجود ہونی چاہیے۔ جبکہ بلیواسٹیکس کو کام کرنے کے لیے اس سے دُگنے ہارڈویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ پروگرام اینڈروئیڈ کِٹ کیٹ اور اینڈروئیڈ لولی پاپ دو ورژنز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایپلی کیشن ڈیویلپرز حضرات کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جو اپنی ایپلی کیشنز کو آزمانے کے لیے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ اسے بالکل ایک نئے اینڈروئیڈ فون کی طرح سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا پڑے گا، اگر آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ نہیں ہے تو یہیں سے نیا اکاؤنٹ بنایا بھی جا سکتا ہے۔
اس کے بعد بنیادی قسم کی سیٹنگز کرنے کے بعد یہ پروگرام استعمال کرنے کے لیے تیار ہو گا، اسے آپ بالکل کسی اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ کی طرح استعمال کر سکتے ہیں لیکن ماؤس کے ساتھ۔ اگر آپ کا لیپ ٹاپ ٹچ اسکرین ہے تو سونے پر سہاگہ کا کام ہو جائے گا۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں منفرد کیا ہے؟ تو جناب اس کا منفرد فیچرز یہ ہے کہ اسے آپ ایک سے زائد بار الگ الگ ونڈوز میں چلا سکتے ہیں۔ یعنی ایک سے زائد اینڈروئیڈ وہ بھی ایک ہی کمپیوٹر پر۔
اگر کسی ایپلی کیشن کی APK فائل آپ کے پاس موجود ہے تو یہ پروگرام انھیں پہچان لے گا بس اس پر ڈبل کلک کر دیں، یہ پروگرام آپ کے لیے وہ ایپلی کیشن انسٹال کر دے گا۔
بلیواسٹیکس آپ کو ایک بند کمرے میں لا کھڑا کرتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے آپ پی سی میں موجود تصاویر یا وڈیوز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، اسی طرح بلیواسٹیکس کے ڈیٹا تک بذریعہ پی سی بھی نہیں پہنچا جا سکتا، جب کہ میمو میں ایسا نہیں ہے۔ اس میں دونوں طرف ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس میں یعنی اینڈروئیڈ کے اندر ڈاؤن لوڈ کردہ ڈیٹا آپ ونڈوز میں بھی باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ پروگرام مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں اور مزید رہنمائی کے لیے اردو وڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں:
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی
Assalam-o-Alaikum Mera Masla yeh hai ke Mene (MEMU) download karke install kar liya hai lekin 99 percent tak jata hai per on nahi ho raha barae meherbani meri madad farmayen
During installation pop up decompression error #2029
Same Problem with me
Plz give the sol..
I installed this application and it doesn’t work like all other applications claiming to run android on windows.
Please recommend a site or app after thorough review.