سسٹم میموری کی درستگی چیک کریں
بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ سسٹم کی میموری انتہائی کم ہے۔ حالانکہ ہمارے سسٹم میں اچھی ریم لگی ہوتی ہے لیکن یہ ساری میموری جا کہاں رہی ہے؟ اس مسئلے کے پیش نظر ونڈوز 7 میں میموری ڈائگناسٹک ٹول شامل کیا گیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ میموری واقعی صحیح طور پر کام کر رہی ہے ونڈوز کا بٹن دبا کر سرچ باکس میں memory ٹائپ کر کے انٹر پریس کر دیں۔ ونڈوز میموری ڈائگناسٹک ٹول اوپن ہو جائے گا۔ اسے چلائیں اور میموری کے مسائل سے نجات حاصل کریں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2012 میں شائع ہوئی)
تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں
اس قسم کا ایک ڈائگناسٹک ٹول بوٹ ایبل سی ڈی پر بھی ڈالا جا سکتا ہے اور وہ ونڈوز سٹارٹ کیے بغیر ریم چیک کر سکتا ہے