میزو پرو 7 کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک

میزو کے اسمارٹ فون پاکستان میں شاذ و نادر ہی کسی کے ہاتھ میں نظر آتے ہیں۔ مگر چین اور دیگر ممالک میں انہیں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے آنے والے اسمارٹ فون میزو پرو7 کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

اس انتظار میں اضافہ میزو پرو سیون کی لیک ہونے والے تصاویر نے کیا ہے۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزو پرو سیون کے پیچھے بھی ایک چھوٹی سے اسکرین نصب ہے۔ یہ انوکھا فیچر اسے دوسرے اسمارٹ فون کے مقابلے میں ممتاز کرتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ چھوٹی سی اسکرین ڈیوائس کے دوہرے کیمروں کے بالکل نیچے نظر آرہی ہے اور اس پر فرنٹ اسکرین پر نظر آنے والا منظر ہی دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ اس چھوٹی اسکرین پر بڑی اور مرکزی اسکرین کا مکمل عکس نظر آئے گا۔ لیک ہونے والے تصاویر سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ایک رنگین LCD پینل ہے جس پر ہر وہ چیز ڈسپلے ہو سکے گی جو فرنٹ ڈسپلے پر نظر آئے گی۔

میزو پرو 7 کو ایسا پہلا اسمارٹ فون بتایا جا رہا ہے جس میں ميڈياٹیك کا سب نیا اور تیز ترین چِپ سیٹ Helio X30 استعمال کیا گیا ہے۔ اسی فون کے بڑے ورژن جسے میزو پرو سیون پلس کا نام دیا گیا ہے، میںExynos 8895 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔

لیک ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون اب منظر عام پر آنےکے لئے تیار ہے۔

Comments are closed.