پاکستان کے سب سے بڑے بینک MCB کی ویب سائٹ ڈی فیس کردی گئی

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف پاکستانی بینکوں کی ویب سائٹس ہیکرز کے حملے کی ذد میں ہیں۔ اس حملے کا تازہ شکار پاکستان کا سب سے بڑا بینک MCB ہے جس کی ویب سائٹ Dr.Freak Exploiter نامی ہیکرز نے ڈی فیس کردی ہے۔

اس سے پہلے سنہری بینک، ایچ بی ایل اور الائیڈ بینک کی ویب سائٹس بھی ہیک کی گئی تھی۔ ہیکر نے ایم سی بی کے ڈی فیس کئے ہوئے پیج پر پیغام لکھا ہے کہ "کیا تم نے PKNIC، سنہری، ایچ بی ایل اور الائیڈ بینک کی ہیکنگ سے سبق نہیں سیکھا؟ اپنی ویب سائٹس کو محفوظ بناؤ، پاکستان کے سائبر اسپیس کو محفوظ بناؤ۔ زندہ باد ایکسپلوئیٹر ڈاکٹر فریک”

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس ہیکنگ کے دوران صارفین کی ڈیٹا تک رسائی کی کوئی خبر نہیں اور نہ ہی ایم سی بی نے اب تک اس سلسلے میں کسی قسم کو کوئی اعلان جاری کیا ہے۔ ڈی فیس پیج اب تک ویب سائٹ پر موجود ہے۔

mcb-hacked

2 تبصرے
  1. Arumlily says

    wrong news

  2. Rooha Ali says

    "did you not GOT :/ : / ” aha nice but i didn’t find any hacking attempt on MCB’s site :/

Comments are closed.