اپنے فون کی اسکرین کو تاکا جھانکی کرنے والوں سے محفوظ بنائیں

کسی عوامی مقام پر اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ان کے فون کی اسکرین پر تانکا جھانکی نہ کر سکے۔ہم اپنی گفتگو دوسروں سے محفوظ رکھنا پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ اکثر ہم اپنے مالیاتی لین دین کی باتیں بھی اسمارٹ فون پر ہی انجام دیتے ہیں۔

آپ کو اپنے اسمارٹ کی سرگرمیوں کو صرف دوسروں سے بچانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے فون سے بھی بچانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

سہل پسندی کی عادت کو ترک کریں کہ آپ کا فون جملہ لکھنے سے پہلے ہی اسے مکمل کر دیتا ہے بلکہ یہ جانیں کہ فون آپ کی باتوں سے ہی اندازا لگاتا ہے کہ آپ کیا ٹائپ کرنا چاہتے ہیں اس لیے آپ کی ٹائپ کردہ باتوں کو نوٹ کرتا ہے۔

mcafee-safe-keyboard-1

اس مسئلے کا سب سے بہترین حل معروف اینٹی وائرس میک ایفی کی جانب سے ’’میک ایفی سیف کی بورڈ‘‘ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ کی بورڈ فی الحال صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

آپ اس ایپ کی APK فائل ڈاؤن لوڈ کر کے بھی اسے انسٹال کر سکتے ہیں۔

فائل ڈاؤن لوڈ کریں

یہ کی بورڈ آپ کی پرائیویسی کو سو فیصد یقینی بناتا ہے۔ اس کی موجودگی میں آپ جہاں کہیں کوئی حساس معلومات جیسے کہ اپنے کریڈٹ کارڈ کا نمبر وغیرہ ٹائپ کرنا شروع کریں گے تو یہ فوری خبردار کرنے کے بعد کی بورڈ کو incognito موڈ میں منتقل کر سکتا ہے تاکہ یہ معلومات فون میں محفوظ نہ رہے۔

mcafee-safe-keyboard-2

چونکہ کی بورڈ پر موجود حروف کی ترتیب سب جانتے ہیں اس لیے کوئی باآسانی آپ کا پاس ورڈ آپ کی ٹائپ کرتی ہوئی انگلیوں کو دیکھ کر بھی اندازا لگا سکتا ہے۔ اس لیے یہ کی بورڈ الفاظ کو آگے پیچھے بھی کر سکتا ہے، تاکہ کوئی اندازا نہ کر سکے کہ آپ نے کیا ٹائپ کیا۔

mcafee-safe-keyboard-3

اس کا سب سے بہترین فیچر ’’پرائیویسی فلٹر‘‘ ہے جس کے فعال ہونے سے یہ چیٹ اسکرین پر ایک ایسی تصویر لگا دیتا ہے کہ اسکرین پر جھانکنے والے چیٹ پڑھ نہیں پاتے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی
mcafee-safe-keyboard-4

Comments are closed.