ماسیوو اوپن آن لائن کورسز

ایم آئی ٹی اوپن کورس ویئر

ocw.mit.edu

یہ اوپن کورس وئیر کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور ممکن ہے کہ آپ اس سے پہلے ہی واقف بھی ہوں کیونکہ یہ خاصا مقبول پلیٹ فارم ہے۔ یہاں تیس سے زائد شعبوں سے 2000 سے بھی زائد کورسز موجود ہیں۔ کورس مواد میں یونی ورسٹی میں پڑھائے جانے والے لیکچر ویڈیوز اور ان کا ریڈنگ مٹیرئیل اور امتحانی پرچے بھی دستیاب ہے۔ اس ویب پر رجسٹر ہونے کی ضرورت نہیں۔ کورس کوپڑھنے کا اختیار مکمل طور پر طلبہ کو حاصل ہے کیوں کہ یہاں صرف کورس مواد موجود ہے لیکن کورس مکمل ہونے پر کوئی سند ملتی ہے نہ گریڈ۔ یہاں بس پڑھنے اور سیکھنے کے لئے مواد موجود ہے۔ یہ خاص طور پر ان طلبہ کے لئے اہم ویب سائٹ ہے جو کہ کسی یونی ورسٹی میں باقاعدہ طالب علم ہیں لیکن اپنے کورس کے حوالے سے رہنمائی سے محروم ہیں۔

MIT اوپن کورس وئیردیگر جامعات کے اوپن کورس ویئرز کی طرح روایتی MOOCکورسز سے مختلف ہے۔مثلاً ایم آئی ٹی و ہارورڈ کے EdXپر کورسز کے ربطMITX اور HarwardXکے نام سے موجود ہیںجو سند یافتہ کورسز پیش کرتے ہیںاور اپنے وقت اور ترتیب کے لحاظ سے کورس مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ گریڈ بھی فراہم کرتے ہیں ۔ جب کہ ان ویب سائٹس پر الگ سے بھی رجسٹر ہوا جاسکتا ہے۔

ایورسٹی

https://iversity.org

جرمنی کی جانب سے آغاز کیا گیا MOOC کے اس منصوبہ کی جانب سے پیش کیے گئے کچھ کورسز گزشتہ سال ایوارڈ یافتہ قرار پا چکے ہیں۔ یہ اعلیٰ تعلیم کے نہایت جدید کورسز پیش کرتا ہے۔مثلاً ڈی این اے ، میٹ لیب، گیم ڈیزائن، کرسٹل ساخت، وغیرہ۔ یہاں انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔یہ کریڈٹ آور کورسز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوکریاں اور آن لائن مارکیٹنگ میں انٹرن شپ بھی پیش کر رہا ہے۔یہاں مختلف بلاگز اور سوشل میڈیا کے ربط بھی موجود ہیں۔

اوپن اپ ای ڈی

http://www.openuped.eu/courses

یورپ سے تعلق رکھنے والی اس ویب سائٹ نے گذشتہ سال ہی اپنا آغاز کیا ہے۔ یہاں 11زبانوں میں پیش کیے جانے والے مختلف مضامین کے کورسز کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔یہاں کریڈٹ آور اور سند حاصل کرنے والے کورسز بھی موجود ہیں۔ جن کا براہِ راست فائدہ اس کے شریک ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں پہنچ سکتا ہے۔

Comments are closed.