ماسیوو اوپن آن لائن کورسز

ماسٹر کلاس منیجمنٹ

www.masterclassmanagement.com

یہ ویب سائٹ مکمل طور پر ان پیشہ ور حضرات اور طلبہ کے لیے ہے جو بزنس ڈگری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ ویب سائٹ دس اسباق پر مشتمل ایک مینجمنٹ کورس پیش کرتی ہے۔کورس کا مٹیرئیل بلکل مفت ہے اور اس پر رجسٹر ہونے یا سائن ان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی۔کورس کو اپنی سہولت کے لحاظ سے مکمل کیا جا سکتا ہے اور تکمیل پر فیس کے عوض سند حاصل کی جا سکتی ہے۔

خان اکیڈمی

khanacademy.org

اس ویب سائٹ میں کئی ویڈیو اسباق مفت دستیاب ہیں ۔ کورس کے مضامین خاص خاص اسباق میں تقسیم ہیں۔جو ان طلبہ کے لیے بھی مفید ہیں جو ایک مکمل کورس لیے بغیر ایک خاص قاعدے یا اصول کی متلاشی ہیں۔تاہم کورس کی ترتیب سے پورے کورس کو پڑھا جاسکتا ہے۔خان اکیڈمی ایک ایم آئی ٹی اور ہارورڈ کے گریجویٹ سلمان خان نے 2008ء میں قائم کی۔ اس ویب سائٹ کی خصوصیات میں ہزاروں تعلیمی ذرائع موجود ہیں جن میں ذاتی مطالعے کا ڈیش بورڈ، لاکھوں امتحانی مشقیںاور4000سے زائد ویڈیو لیکچر شامل ہیں۔ہر لیکچر ویڈیو کے ساتھ موضوع کا تعارف بھی موجود ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے درجنوں لیکچرز کا اردو ترجمہ بھی موجود ہے۔

آلویرسٹی

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

www.allversity.org

AllVersityکا نعرہ ہے’’ اسباق اچھی زندگی کے لیے‘‘۔یہ مفت آن لائن کورسزکے ذریعے اہم مضامین اور شعبوں میں تعلیم پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔اس ادارے کا مرکزی نکتہ نظر ایسے عملی کورسز پیش کرنا ہے جن کے ذریعے معاشرتی، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے عام افراد کی تربیت کی جاسکے تاکہ وہ ایک بہتر معاشرے کے قیام میں عملی اور موثر کردار ادا کر سکیں۔اسی لیے یہاں روایتی کورسز سے مختلف کورسز موجود ہیں مثلاً انسانی حقوق کا تعارف، شیر خوار بچوں کی دیکھ بھال،کمپیوٹرکی سمجھ، نباتات کے لیے مٹی کی سمجھ، ایڈز سے بچائو، آب پاشی کی تیکنیک وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہاں دیگر کورسز بھی شامل ہیں۔ یہاں فیڈ بیک کا ربط بھی موجود ہے جس کے ذریعے کسی نئے کورس کو شامل کرنے کی رائے بھی دی جا سکتی ہے ۔ یہ ویب سائٹ مزید خصوصیات کو شامل کرنے اور منصوبے کو پھیلانے پر کام کر رہی ہے۔جیسے کچھ عرصے بعد اساتذہ اس پر اپنے کورسز شامل کرسکیں گے۔

اپنا کورس

https://www.apnacourse.com

بنگلور کی بزنس پروفیشنل اور کنسلٹنٹ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ MOOC پلیٹ فارم بزنس ، اکائونٹس اور مینجمنٹ کے سند یافتہ پروفیشنل کورسز پیش کرتا ہے۔سند یافتہ کورسز میں فنانشل مینجمنٹ ) CFA، FRM، CFPوغیرہ ( ، پروجیکٹ اور کوالٹی مینجمنٹ(PMI، PMP،ACP وغیرہ) آٹی سروسز اور سیکیوریٹی مینجمنٹ میں (ISTBQ، CISA، CISAMوغیرہ) شامل ہیں۔ ان آن لائن کورسز کا مقصد وہ پروفیشنل افراد جو ان کورسز کی روایتی تعلیم کے تکمیل کے لیے وقت نہیں نکال پاتے وہ اس پلیٹ فارم سے اعلیٰ ماہرین کی جانب سے پڑھائے جانے والے کورس بالکل مفت پڑھ سکتے ہیں اور کچھ فیس کے عوض وہ اس کی سند بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس پلیٹ فارم کا ایک اہم فائدہ اس کے بین الاقوامی کارپوریٹ روابط ہیں۔

فیوچر لرن

https://www.futurelearn.com/courses

اوپن یونی ورسٹی کی جانب سے قائم کردہ MOOCکا یہ پلیٹ فارم برطانیہ اور بین الاقوامی20 تعلیمی اداروں کی جانب سے پیش کردہ مختلف شعبوں کے سند یافتہ تعلیمی اور پروفیشنل کورسز فراہم کرتا ہے۔ان کورسز میں سائنس، نفسیات، تاریخ، طب، ٹیکنالوجی کے کورسز شامل ہیں۔ حتیٰ کہ یہاںعام افراد کے لیے نئے اورمنفرد موضوعات کے کورسز بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.