ماسیوو اوپن آن لائن کورسز

اوپن ٹو اسٹڈی

open2study.com

اوپن ٹو اسٹڈی 50 کے قریب مفت کورسز پیش کر رہا ہے جو کئی زمروں میں بٹے ہوئے ہیں۔ مثلاً سائنس، فنون، مینجمنٹ، مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی وغیرہ۔ کورسز کے مطالعے کا مواد بہت اچھا ہے اور ان میں زیادہ تر کورسز محض 4 ہفتوں میں مکمل ہوتے ہیں جو جلدی پڑھنے والے اور مصروف افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔اوپن ٹو اسٹڈی اوپن یونیورسٹی آسٹریلیا کا منصوبہ ہے تاہم اس کے پیش کردہ کورسز میں مختلف پارٹنر جامعات شامل ہیں۔ اس کی ویب سائٹ طلبہ کے استعمال کے لیے نہایت آسان بنائی گئی ہے۔ اس کے متعدد سوشل میڈیا ربط موجود ہیں اس کے علاوہ ویب سائٹ کا اپنا کمیونٹی فورم بھی موجود ہے۔آپ اس فورم پر اپنے سوالات درج کر سکتے ہیں یا دوسروں کے سوالوں کے جوابات بھی دے سکتے ہیں۔وطن ِ عزیز کے علم دوست حضرات کے لیے اس اس ویب سائٹ کا نا موافق پہلو یہ ہے کہ اس کے ویڈیو لیکچرزصرف یو ٹیوب کے ذریعے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اوپن کورس ویئر کنسورشیئم

www.ocwconsortium.org

OCW Consortium پر 77 سے زائد مختلف اداروں کے 24298 کورسز موجود ہیں۔ اس کے شراکت دار اداروں میں ورچوئل یونی ورسٹی آف پاکستان کے بھی بے شمار کورسز موجود ہیں۔ یہاں 40 سے زائد ملکوں سے 29مختلف زبانوں میں کورسز موجود ہیں۔ کورسز کو زمرے کے لحاظ سے 12مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تقریباً تمام ہی شعبوں کے مضامین شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ کے تمام ضروری سوشل میڈیا ربط بھی موجود ہیں۔ کورس کے جو لیکچرز یو ٹیوب سے منسلک ہیںان تک پاکستانی طلبہ کی رسائی ممکن نہیں۔

اُڈیمے

https://www.udemy.com

Udemyایک MOOC منصوبہ ہے جو عالمی ماہرین کی جانب سے پڑھائے جانے والے کورسز پیش کرتا ہے۔ آپ فیس بک ، SQLڈیٹا بیس، فوٹو شاپ، میوزیک تھیوری، کاروبار اور دیگر کئی مضامین کے تیار کیے جانے والے پراڈکٹ کے لیے کورسز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ Udemy اپنے مضامین کے ماہرین کو کورسز تخلیق کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ چوں کہ یہاں ہر کوئی کورسز تخلیق کر سکتا ہے اسی لیے یہاں طلبہ کورسز کو ریٹ کر سکتے ہیں اور اس کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کر سکتے ہیں۔مفت کورسز کے علاوہ یہاںانتہائی کم قیمت پر پیشہ ورانہ تسلیم شدہ اسناد کے کورسز بھی موجود ہیں۔عام سائنس، فنون اور انجینئرنگ کے کورسز کے علاوہ یہاں کمپیوٹر اور کاروباری پیشہ ور حضرات کے لیے ایسے کورسز بھی موجود ہیں جو دوسری ویب سائٹس پر کم ہی موجود ہیں جیسے HTML5پروگرامنگ، six sigma،ہیکنگ وغیرہ۔ Udemy پر اس وقت 190 سے زائد ممالک سے 2ملین سے زیادہ طلبہ آن لائن کورسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہاں دس مختلف زبانوں میں بارہ ہزار سے زائد کورسز پیش کیے جا چکے ہیں اور ہر مہینے نئے کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔

Comments are closed.