تصاویر کا سائز کم کریں انتہائی آسانی کے ساتھ

تصاویر کے سائز کم کرنے کی ضرورت کب پڑتی ہے؟ فرض کریں آپ کسی مقام کی سیرو تفریح سے واپس آئے، آپ نے اپنی تمام تصاویر کیمرے سے کمپیوٹر میں منتقل کیں۔ اب ظاہر ہے انتظار کس کو پسند، انھیں فوراً فیس بک پر پوسٹ کرنا ہو گا یا کسی دوست رشتے دار کو ای میل کرنا ہو گا۔ لیکن یہ کام آسان نہیں… وجہ تصاویر کا سائز میں بڑا ہونا ہے۔ آج کل زیادہ میگا پکسلز کے کیمرے انتہائی عام ہو چکے ہیں، جن سے بننے والی تصاویر کا سائز کئی ایم بی میں ہوتا ہے۔ یہ سائز اس لیے زیادہ ہوتا ہے کہ تصویروں کی پرنٹنگ اچھی ہو، یہ کہیں اپ لوڈ کرنے کے لیے نہیں ہوتیں۔ تصاویر کی لمبائی اور چوڑائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انھیں فُل سائز میں مونیٹر پر دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ اگرچہ تصاویر کو ری سائز کرنے کے لیے آپ نے کئی سافٹ ویئر دیکھے اور استعمال کیے ہوں گے جن کی مدد سے آپ ایک ایک کر کے تصاویر ری سائز کر سکتے ہیں۔ جبکہ ’’ماس امیج کمپریسر‘‘ سے یہ کام چند کلکس سے کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کو بس فولڈر کا ایڈریس دیں، یہ اس فولڈر میں موجود تمام تصاویر کو ری سائز کر دے گا۔ آپ چاہیں تو اپنی پسند کا سائز اسے بتا سکتے ہیں۔ چند سیکنڈز میں آپ کی تصاویر آدھے سے بھی کم سائز کی ہو جائیں گی۔ اگر اصل سائز میں بھی تصاویر محفوظ رکھنا چاہیں تو آؤٹ پُٹ ڈائریکٹری مختلف سلیکٹ کریں اس طرح ری سائز کی گئی تصویریں اس فولڈر میں منتقل ہو جائیں گی ورنہ تمام تصویریں اصل سائز کی تصویروں پر اوور رائٹ ہو جائیں گی۔

اس سافٹ ویئر کو آپ دوسری صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ فون میں بھی آج کل اچھے کیمرے نصب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تصاویر بڑے سائز کی بنتی ہیں۔ یہ تصاویر اپنے پاس رکھنے کے لیے یا پرنٹ کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن انھیں موبائل فون میں رکھنے کا کیا فائدہ؟ فون جتنا بھی بڑا ہوجائے اس کی مکمل اسکرین پر دیکھنے کے لیے آپ کو چند کے بی سائز کی تصویر درکار ہوتی ہے۔ تو ایسی صورت میں یہ پروگرام استعمال کریں، تمام بڑے سائز کی تصویروں کو کمپیوٹر میں منتقل کریں اور فون کے لیے موزوں سائز کی تصویریں اس پروگرام سے کمپریس کر کے فون میں رہنے دیں۔
تصویروں کو کمپریس کرنے کے لیے کسی قسم کی مہارت کی ضرورت نہیں، بس فیصد کے حساب سے سلیکٹ کریں جیسے تصویر کو پچاس فیصد چھوٹا کرنا ہو تو دیے گئے پیرامیٹرز میں تبدیلی کر کے اوکے کر دیں۔

پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اوپن سورس کے تحت بالکل مفت دستیاب ہے اور سائز بھی انتہائی کم ہے۔ اس کی انسٹالیشن میں آپ کو کسی قسم کی دقت نہیں آئے گی۔ بس ڈاؤن لوڈ کر کے سیٹ اپ چلائیں، چند کلکس کے بعد انسٹال ہو جائے گا۔
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

فائل سائز: 186 KB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2014 میں شائع ہوئی)

Mass-Image-Compressor

8 تبصرے
  1. Ali Ahmad says

    Microsoft Office Picture Manager is the same or you can say its best.

  2. Zohaib Jahan says

    this is a very useful software, maintains quality as well as reduces size
    It converted my 1.4 MB picture into 250 KB… maza agya

  3. Zohaib Jahan says

    this is a very useful software, maintains quality as well as reduces size
    It converted my 1.4 MB picture into 250 KB… maza agya

  4. Zeeshan Khalid says

    السلام علیکم جناب اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرتے وقت مائیکروسافٹ ڈوٹ نیٹ فریم ورک کو انسٹال کرنے کے بارے میں کہا جاتا ہے ، میرا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 ہے اور مجھے مائیکروسافٹ ڈوٹ نیٹ فریم ورک نہیں مل رہا ، برائے مہربانی ذرا رہنمائی کر دیں

    شکریہ

  5. Zeeshan Khalid says

    السلام علیکم جناب اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرتے وقت مائیکروسافٹ ڈوٹ نیٹ فریم ورک کو انسٹال کرنے کے بارے میں کہا جاتا ہے ، میرا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3 ہے اور مجھے مائیکروسافٹ ڈوٹ نیٹ فریم ورک نہیں مل رہا ، برائے مہربانی ذرا رہنمائی کر دیں

    شکریہ

  6. Jibran says

    Bhai log is se b zada asaan soft wear microsoft image viewer woh b aisa hi kaam karta hai or jaldi b karta hai or easy b hai ye to thoda sa mushkil hai woh buhat asaan hai

  7. Jibran says

    Aapne bilkul thik kaha bhai ye log mushkil kaam ko asaan samajhte hain jab k micro soft image viewer zada easy hai or extra options b hain..

  8. Ibrar Jadoon says

    AOA!
    meray android phone may kisi pc say virus agaya hy jo storage k saray folder ka ek short cut bana deta hy or asal folder open nai hotay jab tak aap us short cut folder ko open nai karay lekin ghalti say wo short cut folder muj say deleter hogaya hy or ab kuch b show nai horaha hy storage may…. lekin phone may folder show hotay hy lekin jab pc say connect hota hy to us waqt kuch b show nai hota hy… umeed hy is pr ghor kia jaye…
    shukria

Comments are closed.