میریسا مائر کی معذرت، روسی ایجنٹوں پر الزام

یاہو! کے اربوں اکاؤنٹس متاثر ہونے پر سابقہ سی ای او نے معافی مانگ لی الزام روسی ایجٹنوں پر عائد کر دیا۔

یاہو کی سابقہ سی ای او "میریسا مائر” Marissa Mayer  نے گزشتہ سال منظرِ عام پر آنے والے یاہو کے دو بڑے ڈیٹا بریچ کے واقعات پر معذرت کرتے ہوئے روسی ایجنٹوں پر الزام عائد کیا ہے۔

امریکی سینٹ میں اپنی شہادت ریکارڈ کراتے ہوئے یاہو کی سابقہ سی ای او نے کہا کہ "سی ای او ہونے کے ناطے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ چوریاں میری سربراہی کے دوران ہوئیں لہٰذا میں سچے دل سے ہر ایک صارف سے معذرت کرتی ہوں”۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ کمپنی ممالک کی سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکروں کے مسلسل حملے روکنے میں کامیاب رہی تاہم مجھے افسوس ہے کہ روسی ایجنٹس ہمارے سسٹمز میں داخل ہوکر صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے میں کامیاب رہے”۔

یاد رہے کہ گزشتہ جون میں ویریزون نے یاہو کو خرید لیا تھا جس کے بعد میریسا مائر کو ان کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ ویریزون نے انکشاف کیا تھا کہ 2013 میں ہونے والا یاہو کے ڈیٹا بریچ سے اس کے تمام اکاؤنٹس متاثر ہوئے تھے جن کی تعداد تین ارب ہے۔

Comments are closed.