کمپیوٹنگ مارچ 2015 کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا مارچ 2015ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:

آئی ٹی نیوز

  • فریک بگ سے ہوشیار، اپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر لیں
  • فیس بک کا لاگ ان سسٹم استعمال کرنے والی ویب سائٹس کی سکیوریٹی خطرے میں
  • فیس بک فون، ایک نئی کالر آئی ڈی ایپلی کیشن
  • گوگل کے محقیقین کی نئی کھوج، DDR3  میموری میں برقی تداخل ایک بڑا سکیوریٹی خطرہ ہے
  • سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے لیے پیشگی آرڈرز کی ریکارڈ تعداد
  • ایک ملین سے زائد ورڈپریس ویب سائٹس کی سکیوریٹی خطرے میں، وجہ؟ ایک پلگ ان
  • ایپل آئی فون کے بارے میں نئی افواہیں
  • نوکری چاہیے تو اپنے ای میل ایڈریس پر بھی دھیان دیں
  • کوالکوم کا رسبری پائی جیسا ننھا کمپیوٹر، لیکن وائی فائی کے ساتھ
  • اسمارٹ فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فوجسٹو لیبارٹریز کا انتہائی مہین ہیٹ پائپ
  • سستے اسمارٹ فونز میں بھی 128 گیگا بائٹس کی اسٹوریج ممکن ہو سکے گی
  • ہاہو نے ای میل انکرپشن پگ ان کا سورس کوڈ جانچ پڑتال کے لیے عام کر دیا
  • مائیکروسافٹ ونڈوز کے غیرقانونی ورژن استعمال کرنے والے بھی ونڈوز ٹین پر منتقل ہو سکیں گے
  • مائیکروسافٹ کا اب تک کا سستا ترین لومیا اسمارٹ فون
  • خبردار! کسی اور کی یو ایس بی اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ نہ جوڑیں
  • مائیکروسافٹ ونڈوز ٹین برائے انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز
  • اینڈروئیڈ آٹو ایپ تیار، اب بس گاڑی تیار کرنا باقی ہے

خصوصی مضامیین

  • فیس بک اسٹور کیسے بنائیں
  • یوٹورینٹ سے جان چھڑائیں، اس کے بہترین متبادل آزمائیں
  • ریسورس مونیٹر کے ذریعے میموری کے استعمال کو سمجھیں
  • ہمیشہ وائرس سے پاک فائلز ڈاؤن لوڈ کریں
  • دنیا کے سب سے پرانے ڈاٹ کام ڈومین کی کہانی
  • فائرفوکس ہیلو، اب وڈیو کالز کریں فائر فوکس سے

درجنوں مفت ڈاؤن لوڈز

  • سِنک بیک، ایک بہترین بیک اپ پروگرام
  • آڈیو، وڈیو، تصاویر اور ڈاکیومنٹس سمیت تمام فائلز کے سائز کم کریں
  • ونڈوز ریکوری کا ماسٹر بلاسٹر
  • حالیہ کھولی یا تدوین کی گئی فائلز دیکھیں
  • ایچ ٹی سی فون لاک اسکرین کمپیوٹر کے لیے
  • ایک بہترین سسٹم کلینر اور پرائیویسی ٹول
  • مائیکروسافٹ امیج کمپوسیٹ ایڈیٹر 2 ریلیز ہو چکا ہے
  • اینڈروئیڈ گیمز اور ایپلی کیشنز پی سی پر استعمال کریں
  • اپنے اینٹی وائرس پروگرام کو ٹیسٹ کریں
  • سوشل نیٹ ورکس کے لیے خود Memes تیار کریں
  • ڈراپ باکس کا جی میل ایکسٹینشن ۔ گوگل کروم
  • اپنی آن لائن جاسوسی کو ناکام بنائیں ۔ تمام براؤزرز
  • میموری ضائع کیے بغیر آن لائن اشتہارات بلاک کریں ۔ تمام براؤزرز
  • جانیے کون سا ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔ فائرفوکس
  • جی میل سے تنگ کرنے والے اشتہارات کا خاتمہ کریں۔ فائرفوکس

کمپیوٹنگ ٹپس

  • گوگل کروم میں میوزک ٹیب میوٹ کریں
  • عارضی ای میل ایڈریس اور فون نمبر حاصل کریں
  • اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کا نہ چلنا ٹھیک کریں
  • یاہو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں… اب یاہو! سے ہر دفعہ پاس ورڈ طلب کریں
  • یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا ڈیٹا کریش ہونے سے بچائیں
  • اپنا گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں اور اپنا ڈیٹا صاف کریں
  • گوگل کروم براؤزر میں میموری بچائیں
  • فیس بک پر برتھ ڈے نوٹی فیکیشنز بند کریں
  • پی ڈی ایف فائل بنائیں بذریعہ ای میل
  • گوگل کروم میں ویب پیج بطور پی ڈی ایف محفوظ کریں بغیر کسی ایکسٹینشن کے
  • اینڈروئیڈ ڈیوائس کو کمپیوٹر سے کنٹرول کریں

 

پی سی ڈاکٹر میں پڑھیے اپنے کمپیوٹری مسائل کے حل

  1. میرے کمپیوٹر کی ہارڈڈرائیو میں عجیب اور لمبے چوڑے ناموں والے فولڈر بن گئے ہیں۔ یہ فولڈر صرف سی ڈرائیو میںہی نہیں بلکہ ڈی اور ای ڈرائیو میں بھی ہیں۔ کیا انہیں ڈیلیٹ کرنا مناسب ہوگا؟ ویسے میں نے یہ فولڈر ڈیلیٹ کرنے کی کوشش بھی کی ہے مگر یہ فولڈر ڈیلیٹ ہی نہیں ہوتے۔ اگر انہیں ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے تو کیسے؟                                (صدیق اکبر، ای میل)
  2.  میرے نئے لیپ ٹاپ کی سی ڈرائیو (سسٹم ڈرائیو) پر موجود ڈیٹا کا مجموعی سائز 24.9 گیگا بائٹس ہے۔ اس پارٹیشن کی اپنی گنجائش 68.2گیگا بائٹس ہے۔ اس حساب سے دستیاب اسپیس کو 43.3 گیگا بائٹس ہونا چاہئے ۔ مگر سی ڈرائیو میں مجھے صرف 16.9 گیگا بائٹس کا خالی اسپیس نظر آرہا ہے۔ پلیز رہنمائی کریں کہ ایسا کیوں دکھائی دے رہا ہے؟ فری اسپیس 43 گیگا بائٹس کیوںنہیں؟         (محمد انیس ، مہاراشٹرا بھارت،فیس بک)
  3. یونی ورسٹی کا طالب علم ہونے کی وجہ سے مائیکروسافٹ ڈریم اسپارک پروگرام کے تحت مجھے مائیکروسافٹ کے 100 سے زیادہ سافٹ ویئر کا لائسنس بشمول تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم مفت     حاصل ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب بھی میں ڈریم اسپارک کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرتا ہوں وہاں مجھے ایک ہی سافٹ ویئر (مثلاً ونڈوز سیون) کے دو مختلف طرح کے ورژن ڈاؤن لوڈنگ کے لئے ملتے ہیں۔ ان میں سےایک ورژن Debug/Checked Build کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟                                (فرخ، فیس بک)
  4. میں جب اپنے کمپیوٹر کے ساتھ فلیش ڈرائیو لگاتا ہوں، مائی کمپیوٹر میں وہ فلیش ڈرائیو H: ڈرائیو کی شکل میں نظر آتی ہے۔ کیا میں ونڈوز سیون میں اس ڈرائیو کا نام تبدیل کرسکتا ہوں؟ اگر ہاں تو کیسے؟                        (جنید احمد، فیس بک)
  5. میرے پاس ایسے بہت سے کمپیوٹر آتے ہیں جن میں ایک مخصوص شارٹ کٹ فولڈر ہر فولڈر میں موجود ہوتا ہے۔ یہ فولڈر کسی اینٹی وائرس سے بھی ختم نہیں ہوتے اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے طریقے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہیں ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں ایک ایک کرکے ڈیلیٹ کیا جائے۔ لیکن اس میں بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔ برائے مہربانی اس کا کوئی حل بتا کر میری پریشانی ختم کردیں۔    (اسماعیل سیال نورانی، فیس بک)
  6. مجھے آپ کے فیس بک پیج پر ہونے والی سرگرمیوں کی اطلاع یا نوٹی فکیشن نہیں ملتی۔ کوئی طریقہ بتائیں کہ ہر پوسٹ کے بارے میں مجھے بروقت اطلاع ملتی رہے۔                                (ناصر علی، فیس بک)
  7. مجھے ٹارچ براؤزر (Torch Browser) کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسا ہے اور کیا وہ محفوظ ہے؟
    (مبشر خلیل رضوی، فیس بک)
  8. میرے پاس سین ڈسک کی 16 گیگا بائٹس گنجائش والی فلیش ڈرائیو ہے۔ اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں اسے کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو Data Error (Cyclic Redundancy Check)  ایرر نظر آتا ہے۔         (ملک ذوالفقار سُرانی، فیس بک)
  9. میرا سوال یہ ہے کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ منیجر ڈاؤن لوڈ کیا تاکہ فیس بک یا یو ٹیوب وغیرہ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکوں۔ جب تک وہ ڈاؤن لوڈ منیجر کام کرتا رہا،چیزیں بھی ڈاو ٔن لوڈ ہوتی رہیں۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے ہی اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تو مجھے پتا چلا کہ اس کی رجسٹریشن صرف تیس دن کی ہوتی ہے۔ بہرحال میں نے اس کو اَن-انسٹال بھی کیا ، ڈیلیٹ بھی کیا اور پھر دوبارہ ڈاؤن لوڈ کیا، پانچ چھ بار دوبارہ انسٹال کیا لیکن پھر بھی اس نے کام نہ کیا۔ اب آپ برائے مہربانی کوئی ایسا ڈاون لوڈ منیجر بتا دیں جس سے فیس بک، یو ٹیوب وغیرہ کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ ہو سکیں۔    (عاطف فراز، فیس بک)
  10. مجھے یاہو کے اسپیم فولڈر میں ایک اہم ای میل آئی تھی لیکن چونکہ میں اکثرا سپیم فولڈر کو خالی کرتا رہتا ہوں تو اب کی بار وہ ای میل بھی ساتھ ڈیلیٹ ہو گئی۔ برائے مہربانی اگر اس کو واپس حاصل کرنے کا کوئی حل موجود ہو تو رہنمائی فرما دیں۔        (احسان محمود تنولی، فیس بک)
  11. میرا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرا لیپ ٹاپ کور آئی تھری بمعہ دو گیگا بائٹس میموری ہے اور اس میں ونڈوز 8.1 نصب ہے۔ میں جب بھی گوگل کروم چلاؤں یا خاص طور پر اس میں 3 یا 4 ٹیبس کھولوں تو یہ انتہائی سست رفتار ہوجاتا ہے۔ یہ مسئلہ صرف گوگل کروم کے چلانے پر ہی ہوتا ہے۔ شاید جاوا کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کا کوئی حل بتائیں مہربانی ہوگی۔                     (اوکاشا حفیظ، فیس بک)
  12. کیا میرا کمپیوٹر کسی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے سے وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو اس سے بچا کیسے جائے؟
    (زمان خان، فیس بک)
  13. کیا میرا کمپیوٹر کسی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے سے وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو اس سے بچا کیسے جائے؟
    (زمان خان، فیس بک)
  14. مائیکروسافٹ ایکسل میں جب بھی کسی سیل میں کوئی نمبر لکھیں اور اس کے شروع میں صفر ہو (مثلاً موبائل فون نمبر) تو ایکسل خود بخود اس میں سے صفر ڈیلیٹ کردیتا ہے۔ ایکسل کو کیسے بتایا جائے کہ وہ صفر ڈیلیٹ نہ کرے۔                  (زیب ، فیس بک)
  15. کسی فلیش ڈرائیو کو رائٹ پروٹیکٹڈ کیسے بنایا جائے؟ میں چاہتا ہوں کہ اگر میں کسی کو فلیش ڈرائیو استعمال کے لئے دُوں تو وہ اس میں سے کچھ ڈیلیٹ نہ کرسکے یا اس میں کچھ ڈیٹا کاپی نہ کرسکے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے کوئی سافٹ ویئر بتائیں۔         (فہیم احمد، فیس بک)
  16. میں ویب ڈیزائننگ کا طالب علم ہوں اور مستقبل میں یہ کام پروفیشنل طور پر کرنا چاہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ویب سائٹ پر کونسا امیج فارمیٹ استعمال کرنا چاہئے؟ کچھ لوگ PNG کا مشورہ دیتے ہیں اور کچھ GIF کا۔                 (سید عزیر احمد، فیس بک)
  17. میں نے ورڈ پریس میں ایک ویب سائٹ بنائی ہے جو کہ لائیو سرور پر ہوسٹ بھی ہے۔ یہ ویب سائٹ اس وقت سب ڈومین سے چل رہی ہے اور اب میں اسے سب ڈومین کے بجائے ڈومین پر منتقل کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ مجھ سے ہو نہیں پارہا۔        (بلال حسین، فیس بک)
  18. میں جب بھی کسی ای میل کا reply کرتا ہوں ، اس ای میل کا سارا اصل ٹیکسٹ بھی نئی ای میل میں شامل ہوجاتا ہے۔ اس کا کوئی حل بتائیں کہ جواب میں پچھلی ای میل کا مواد شامل نہ ہو۔                             (علی بلوچ، فیس بک)
  19. مائیکروسافٹ ایکسل میں بنائے ہوئے چارٹس کو تصویر کی شکل میں کیسے محفوظ کیا جائے؟ میں ایکسل میں چارٹ بنا کر اسے ایک دوسرے پروگرام میں استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ایکسل سے چارٹ کیسے الگ کیا جائے۔        (رحمت اللہ، فیس بک)
  20. میرے فیس بک پیج پر جعلی لائکس بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ ایک ہی ہفتے میں میرے فیس بک پیج پر لائکس کی تعداد تیس ہزار سے ساٹھ ہزار ہوگئے ہیں۔ میں کیا کروں؟ کیا میرا فیس بک پیج بلاک تو نہیں ہوجائے گا؟             (عباس ساحل، فیس بک)
  21. میرے ذہن میں ایک سوال تھا کہ ونڈوز میں کسی فولڈر میں زیادہ سے زیادہ کتنی فائلیں ڈالی جاسکتی ہیں؟
    (حبیب ، فیس بک)
6 تبصرے
  1. Engr Zahoor Bhangar says

    hi

  2. Muhammad Toseef says

    Assalam-o-alaikum jnab

  3. Malik Muhammad Ashiq says

    G Zahoor siab?
    yeh M/s. Excel may pivot Table kay through kam kia gaya hia…

  4. Malik Muhammad Ashiq says

    w.salam

  5. Khan Gm Khan usa says

    سلام پاکستان اورسلام ماہنامہ کمپیوٹنگ اردو میگزین پاکستا ن سب سے پہلے تو آپ کی ساری ٹیمکو ملین بلین ٹریلین سلالم اور دنیا کے تخت پر اسلام کے دل پاکستان سے اردو میں کمپوٹر ٹیکنالوجی میں رسالہ شائع کرنے پر مبارک باد پیش اے خدمت ہے قبول کیجیۓ اللہ حافظ ۔۔۔۔۔۔۔ 2/15/20160 یو ایس اے

  6. وعلیکم السلام‘ میگزین کے پسندیدگی کا شکریہ

Comments are closed.