چارجر کی مدد سے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آئی فون ہیک

جیورجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سکیوریٹی ریسرچرز نے ایک ایسا یو ایس بی چارجر تیار کیا ہے جو کہ آئی او ایس پر چلنے والی ڈیوائسس جیسے آئی فون، آئی پیڈ وغیرہ سے کنکٹ کرنے پر ان میں وائرس داخل کردیتا ہے۔ یہ وائرس جو کہ فی الوقت ناقابل تلاش ہے، ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آئی فون یا آئی پیڈ میں انفیکشن پھیلا کر اسے ہیک کرلیتا ہے۔ اس یو ایس بی چارجر کو Mactans کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام ایک سیاہ مکڑی کے نام Latrodectus mactans سے اخذ کیا گیا جو اپنے خطرناک زہر اور پارٹنر کو کھا لینے کے لئے مشہور ہے۔اس چارجر کا عوامی عملی مظاہرہ جولائی میں ہونے والی Black Hat 2013 کانفرنس میں کیا جائے گا۔

خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے

Comments are closed.