اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر
بیماریوں کی ڈکشنری
آج کل بیماریوں کے عجیب عجیب نام سننے کو ملتے ہیں اور عام افراد کے لیے انھیں سمجھنا تقریباً ناممکن ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے تو اس میں Diseases Dictionary ایپلی کیشن انسٹال کر کے تقریباً تمام بیماریوں کے حوالے سے گرانقدر معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی خاص بات آف لائن کام کرنا ہے یعنی بیماریوں کی یہ ڈکشنری ہر وقت آپ کی جیب میں رہتی ہے۔ اس میں بیماری کا نام لکھ کر تلاش کریں تو یہ آپ کو اس کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے گی کہ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے، یہ اور کس کس نام سے جانی جاتی ہے، اس بیماری میں انسان کی کیا کیفیت ہوتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
بیماریوں کے علاوہ اس میں دواؤں کے حوالے سے بھی معلومات موجود ہے۔ میڈیکل کے طلبا کے لیے یہ ایپلی کیشن کسی خزانے سے کم نہیں۔ میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ عام افراد کے لیے بھی یہ ایپ یکساں مفید ہے۔
Comments are closed.