اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر

بچوں کا میڈیکل باکس

تقریباً ہر دوسرا بچہ ڈاکٹر بننے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ اگر کوئی بچہ میڈیکل میں دلچسپی رکھتا ہو تو اس کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے اور میڈیکل کے حوالے سے بنیادی معلومات اسے دینے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اس کا شوق مزید اُبھرے۔ اس مصروف دور میں والدین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بچوں میڈیکل لیبز اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں لے جائیں اس لیے یہ کام باآسانی اسمارٹ فون پر ایک ایپ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

KidSpeak Medical Preps-1

اس حوالے چائلڈ لائف اسپیشلسٹ ادارے ’’ٹکسن میڈیکل سینٹر‘‘ (Tucson Medical Center) نے ایک زبردست ایپلی کیشن ’’کڈز اسپیک‘‘ کے نام سے پیش کر رکھی ہے۔

KidSpeak Medical Preps-2

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Kids Speak اس حوالے سے دستیاب دیگر ایپلی کیشنز سے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ دیگر ایپلی کیشنز جامع معلومات سے عاری اور گرافکس کے حوالے سے کمزور ہیں جبکہ اس ایپلی کیشن میں بہترین معلومات اور شاندار تصاویر موجود ہیں۔ اس کے ذریعے آپ جسم کے مختلف حصوں کی باآسانی وضاحت کرتے ہوئے ان کے کام کرنے کا طریقہ کار بچوں کو سمجھا سکتے ہیں۔

KidSpeak Medical Preps-3

اسپتال میں کس طرح مریضوں کی نگہداشت کی جاتی ہے، یہ بتانے کے لیے اس ایپلی کیشن میں بیس کے قریب مختلف نمونے کے کمرے موجود ہیں۔ جو کہ بچوں کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

طب کی دنیا میں ایسی مشکل مشکل اصطلاحات رائج ہیں کہ انھیں سمجھنا عام انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اس لیے اس ایپلی کیشن میں دو سو سے زائد عام طبی اصطلاحات کو سمجھایا گیا ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں
آئی او ایس کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.