اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر
دواؤں کا مکمل شیڈول
دوا کا وقت پر لینا انتہائی اہم ہوتا ہے۔ اکثر لوگ دوائیں نہ صرف لینا بھول جاتے ہیں بلکہ اکثر دوا ختم ہونے والی ہوتی ہے اور وہ اسے خریدنا تک بھول جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگلی دفعہ ڈاکٹر کے پاس کب جانا ہے اس کی تاریخ بھی یاد رکھنا پڑتی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں ’’کیئر زون‘‘ (CareZone) ایپلی کیشن انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اس میں سب سے پہلے تو اپنی ادویات کا اندراج کیا جا سکتا ہے جسے اس کے بعد کسی بھی دوسرے موبائل یا براؤزر کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ ادویات کے اندراج کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ان کے مشکل مشکل نام لکھیں بلکہ اس ایپ کے ذریعے انھیں اسکین کر کے ان کی تصاویر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
اس کے بعد یہ ایپلی کیشن دوا لینے کے اوقات نہ صرف یاد رکھتی ہے بلکہ یاد بھی دِلاتی ہے۔ ضروری نہیں کہ دوا لینے والے کو ہی یہ یادہانی کرائے جائے اس میں گھر کے دیگر افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کو بھی الرٹ کے ذریعے یاد دلایا جا سکے کہ کسی کو دوا دینی ہے۔
کون کون سی دوا کس مقدار میں لینی ہے، ڈاکٹر کے پاس اگلی دفعہ کب جانا ہے اور ڈاکٹر نے کیا ہدایات دی ہیں یہ سب کچھ اس ایپلی کیشن میں منظم رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تصاویر اپ لوڈ کر کے بدلتی ہوئی صورتِ حال کو بھی مدِنظر رکھا جا سکتا ہے۔ تقریباً ہر خاندان کے لیے یہ ایپلی کیشن کسی نعمت سے کم نہیں۔
Comments are closed.