اسمارٹ فون کو بنائیں اپنا ذاتی ڈاکٹر
میڈیکل کے حوالے سے خبریں
اگر آپ میڈیکل کے طالب علم ہے یا اس حوالے سے معلومات رکھنے کے خواہاں ہیں تو آپ کو صرف اور صرف ایک ایپلی کیشن ’’میڈ اسکیپ‘‘ (Medscape) کی ضرورت ہے۔ یہ ایپلی کیشن طب کے ہر میدان کی معلومات آپ کی دسترس میں لے آتی ہے کہ طب کی دنیا میں آج کل کیا پیش رفت ہو رہی ہے اور کون کون سی تحقیقات سامنے آرہی ہیں۔
اگر آپ طب کی خاص صنف یعنی دانتوں یا جِلد کے امراض سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو اس ایپلی کیشن کو اپنی پسند سے ڈھال سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ایپلی کیشن صرف آپ کی دلچسپی کے تحت تازہ ترین تحریریں پیش کرنا شروع کر دے گی۔ اس کام کے لیے یہ دنیائے طب کی 150 ناموار کانفرنسز پر نظر رکھتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لیے ابتدا میں سائن اپ ضروری ہوتا ہے، مفت اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.