سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

tsu

ٹی ایس یو اس وقت ایک انتہائی مقبول سوشل نیٹ ورک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹی ایس یو اپنی آمدن کا نوے فیصد صارفین میں تقسیم کرتا ہے۔

ٹی ایس یو پر سب سے پہلے آپ کا اکاؤنٹ ہونا چاہیے لیکن اکاؤنٹ براہِ راست نہیں بن سکتا بلکہ آپ کو ایک عدد دعوت نامہ درکار ہوتا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے سے پہلے ایک بات یاد رکھیں کہ یہاں اسپیمرز کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ہے، اگر آپ دوسروں کا مواد کاپی کر کے یہاں شیئر کرنے کی کوشش کریں گے تو فوراً بے دخل کر دیے جائیں گے۔ دراصل اس کا مقصد یہاں صرف اور صرف اصلی اور معیاری مواد جمع کرنا ہے۔

اسپیمنگ روکنے کے لیے ایک حربہ یہاں یہ ہے کہ دن میں بارہ سے زیادہ پوسٹس کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

اس ویب سائٹ کو بھی آپ فیس بک کی طرح سمجھ سکتے ہیں لیکن یہاں ایسا نہیں ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر موجود کوئی تحریر کا لنک یہاں شیئر کر دیں، بلکہ یہاں پوری کی پوری تحریر ڈالنا ہو گی چاہے وہ متن پر مبنی ہے، وڈیو ہے یا تصویر۔

اگر آپ کوئی ہنر رکھتے ہیں تو پہلے ہمارا یہ مضمون ضرور پڑھ لیں انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

اس طرح جب لوگ آپ کی پوسٹ کو پسند کریں گے اور اسے دوسروں سے شیئر کریں گے تو آپ کو اس کے بدلے معاوضہ ملے گا۔
اس طرح وہ لوگ جن کا دوستوں کا حلقہ کافی وسیع ہے اور ان کے دوست بھی اسی ویب سائٹ پر آ کر سائن اپ کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک میں شامل ہوں گے تو انھیں اس کا فائدہ ہو گا۔

سو باتوں کی ایک بات یہ ہے کہ اگر آپ معیاری مواد شیئر کرنے کے لیے تیار کر سکتے ہیں تو اسے مفتوں میں بانٹنے کی بجائے اس ویب سائٹ پر لا کر شیئر کریں اور صبر سے انتظار کریں۔ اگر آپ کا کام معیاری ہوا تو ایک وقت ضرور آئے گا جب آپ اس کے بدلے اچھی خاصی رقم کمانا شروع ہو جائیں گے۔

نوٹ: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس ویب سائٹ کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے

Comments are closed.