سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

newslines

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے اندر صحافت کے جراثیم موجود ہیں اور آپ مختلف موضوعات پر خبریں لکھ سکتے ہیں ’’نیوز لائنز‘‘ (Newslines) آپ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

newslines.org

یہ ویب سائٹ عوامی مدد سے تیار کی گئی ہے اور عوام کے تعاون سے ہی چل رہی ہے۔ یہاں کوئی بھی رجسٹر ہو کر دنیا بھر کی خبریں لکھ سکتا ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ خبریں لکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ لمبی چوڑی تفصیل لکھیں بلکہ کسی بھی جگہ شائع شدہ خبر کو مختصر اور واضح الفاظ میں لکھ کر خبر کے اصل حوالے کے ساتھ شائع ہونے کے لیے بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ کو خبریں لکھنے میں مہارت حاصل نہیں بھی ہے تو کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں ایسی کوئی پابندی نہیں کہ آپ کی خبر انتہائی اعلیٰ پائے کی ہو۔ بس یہاں مقصد دنیا بھر سے تازہ ترین خبروں کو ایک جگہ جمع کرنا ہے۔

 

یہ ویب سائٹ انگریزی زبان میں ہے اس لیے خبریں بھی انگریزی میں درکار ہوتی ہیں۔ زبان کے معاملے میں غلطی کوئی گنجائش یہاں موجود نہیں اس لیے ضروری ہے کہ خبر درست انگریزی میں اسپیلنگ اور گرائمر کی غلطیوں سے پاک ہو۔

یہاں کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے:
سب سے پہلے ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی خبریں شائع ہونے کے لیے بھیج سکتے ہیں۔ یہاں موجود مدیران ہر پوسٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ شائع ہونے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر آپ کی خبر شائع ہو جائے تو اس کے بعد آپ نئی خبر بھیج سکتے ہیں ورنہ پرانی خبر تبصرے کے ساتھ درست کرنے کے لیے آپ کے پاس واپس بھیج دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

ہر بھیجی گئی خبر 50 سے 100 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے۔

کسی بھی واقعے کی خبر لکھتے ہوئے ساتھ واقعے کی تاریخ، مختصر عنوان، مختصر خلاصہ، خبر کا اصل مصدر، خبر کی تصویر یا یوٹیوب وڈیو کا لنک شامل کرنا ضروری ہے۔ دراصل آپ کو مکمل خبر نہیں بلکہ کسی خبروں کی ویب سائٹ، فیس بک، ٹوئٹر، کسی اخبار یا یوٹیوب پر موجود وڈیو کا مختصر خلاصہ لکھ کر دینا ہوتا ہے۔ تاہم وکی پیڈیا یا کسی بایوگرافی ویب سائٹ کا حوالہ قابل قبول نہیں۔

2012 میں سامنے آنے والی یہ ویب سائٹ ابتدا میں ہر شائع ہونے والی خبر پر ایک ڈالر معاوضہ ادا کرتی تھی تاہم بعد میں اس نظام کو گوگل ایڈسینس سے بدل دیا گیا ہے۔ اس سے ویب سائٹ اور لکھاری دونوں کو فائدہ ہے کیونکہ ان کی کوئی لکھی گئی کوئی اچھی خبر ایک ڈالر سے زائد آمدن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

دس سے بیس پوسٹ روزانہ لکھنے کی اجازت ہو تی ہے اور چونکہ الفاظ صرف 50 سے 100 استعمال کرنے ہوتے ہیں اس لیے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک خبر بنانے میں زیادہ سے زیادہ دس منٹس کا وقت درکار ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ اور انگریزی زبان پر اچھی گرفت رکھتے ہیں تو اس ویب سائٹ پر کام کرنا آپ کے لیے انتہائی آسان ہو گا۔ کسی بھی معتبر خبروں کی انگریزی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تازہ ترین خبروں کو دیکھ کر ان کا خلاصہ تمام تفصیلات کے ساتھ لکھیں اور شائع ہونے کے لیے بھیج دیں۔ اگر آپ مقبول ہونے والے موضوعات سے آگاہی رکھیں تو مزید بہتر ہے۔

Comments are closed.