سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

the8app

’’دی ایٹ ایپ‘‘ کو آپ ٹی ایس یو کا حریف سمجھ سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ بھی اپنی کمائی کا اسی فیصد اپنے صارفین میں تقسیم کرتی ہے۔ ٹی ایس یو کی طرح یہ بھی انتہائی مقبول سوشل نیٹ ورک ہے۔ ان دونوں نیٹ ورکس پر آپ کو بڑی بڑی مشہور شخضیات خاص طور پر شوبز سے منسلک شخصیات بھی دیکھنے کو ملیں گی جو ان سروسز کو استعمال کرتی ہیں۔

www.the8app.com

دی ایٹ ایپ اسمارٹ فون ایپلی کیشن کی صورت میں اینڈروئیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اس سے قبل یہ weare8.com کے نام سے موجود تھی جس کا نام بعد میں بدل کر the8app.com کر دیا گیا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ سروس کافی منفرد فیچرز کی حامل ہے۔ یہاں بھی تازہ ترین اور منفرد مواد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور آپ کو اس بات پر اختیار دیا جاتا ہے کہ آپ کے مواد کے ساتھ کس قسم کے اشتہار دکھائے جائیں۔ عموماً دیگر سروسز ایسی سہولت نہیں دیتیں اور اپنی پسند کے اشتہارات آپ کے مواد کے ساتھ شامل کر دیتی ہیں۔ اگر آپ کمائی میں دلچسپی نہیں رکھتے تو ان اشتہاروں کو بند بھی کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اپنی کمائی دوسروں کی مدد کے لیے عطیہ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

اس سوشل نیٹ ورک پر صرف تصاویر اور وڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کوئی کہانی بیان کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی تصاویر یا وڈیوز کا سہارا لینا پڑے گا۔ تصویروں سے اسٹوریز بنانے کے بہترین فیچرز یہاں دستیاب ہیں۔ یہاں ڈالی گئی اپنی پوسٹس آپ فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے تصاویر اور وڈیوز بنائیں گے تو اس میں زبردست فلٹرز بھی موجود ہیں جو آپ کی تخلیق کو مزید نکھار سکتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پسند آئے اور آپ کی آمدن میں اضافے کا سبب بنیں۔
اس میں اینالیٹک ٹولز (Analytic Tools)بھی دستیاب ہیں جس کے ذریعے آپ اپنی شیئر کردہ پوسٹس کی عوامی مقبولیت جان سکتے ہیں۔

 

Comments are closed.