فون میں موجود تمام ایپس اور ڈیٹا کا زِپ بیک اپ بنائیں

اکثر لوگ روایتی اینڈروئیڈ سے خوش نہیں ہوتے اس لیے وہ اسے روٹ (Root) کرنے کے بعد اس میں کسٹم روم انسٹال کرلیتے ہیں۔ کسٹم روم اینڈروئیڈ ورژن کے روایتی فیچرز کی پابند نہیں ہوتی بلکہ لوگ اس میں اپنی پسند کے فیچرز شامل کر کے اسے سب کے لیے پیش کرتے ہیں اس طرح اضافی فیچرز حاصل کرنے کے لیے بلکہ وہ فیچرز جو اینڈروئیڈ میں موجود ہی نہیں ہوتے یا اینڈروئیڈ کے کسی اگلے ورژن میں آنا ہوتے ہیں وہ قبل از وقت ہی اپنے فون پر حاصل کر لیے جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی روٹ اینڈروئیڈ ڈیوائس پر مختلف رومز انسٹال کرتے رہتے ہیں تو ZipMe ایپلی کیشن آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ نے کبھی بیک اپ کو اینڈروئیڈ ڈیوائس پر ری اسٹور کیا ہو تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس میں کتنا وقت ضائع ہوتا ہے اور کتنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ویسے بھی کسی روم کو آزمانے سے قبل اپنے اہم ڈیٹا کا بیک اپ کرلینا انتہائی ضرورت ہوتا ہے۔ اگر ہماری تمام ایپلی کیشنز، ڈیٹا، سیٹنگز وغیرہ ایک ہی زپ فائل میں ہوں جنھیں ڈیوائس پر براہ راست فلیش کیا جا سکے تو سوچیں کتنی آسانی ہوجائے۔

’’زِپ می‘‘ ایپلی کیشن آپ کے لیے یہی آسانی لاتی ہے کہ اس کی مدد سے تمام ڈیٹا، سسٹم فونٹس، اکاؤنٹس، بوٹ اینی میشن اور دیگر کئی چیزوں کو ریکوری کی غرض سے ایک زپ فائل میں حاصل کر لیں۔ ایک نئی روم کی انسٹالیشن کے بعد اس پیکیج سے آپ اپنی تمام سیٹنگز اور ایپلی کیشنز وغیرہ کو اس نئی انسٹالیشن پر منتقل کر سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Zip Me

اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس اینڈروئیڈ کا کم از کم ورژن 4.0 موجود ہونا چاہیے جبکہ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایپ صرف روٹ ہوئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے اور خاص طور پر ان صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے جو مختلف رومز آمازتے رہتے ہیں۔

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجیے

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Very informative article………………….

Comments are closed.