وڈیو کے غیر ضروری حصے ڈیلیٹ کریں
Machete Lite ایک بہت ہی آسان سا وڈیو ایڈیٹر ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی وڈیو میں سے جو حصے چاہیں، وڈیو کی کوالٹی کو خراب کیے بنا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ مثلاً کسی وڈیو کے آغاز میں موجود طویل انٹرو ختم کر کے آپ وڈیو کو مختصر کرنا چاہتے ہیں تو یہ سافٹ ویئر اسے کوالٹی کو متاثر کیے بنا ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرح آپ وڈیو کی دوبارہ اِن کوڈنگ سے بچ جاتے ہیں۔
اسے استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔ بس اس میں وڈیو چلائیں اور وہ حصہ منتخب کریں جسے ختم کرنا ہے۔ منتخب کرنے کے بعد ڈیلیٹ کا بٹن دبا دیں۔ یہ سافٹ ویئر اس حوالے سے بھی انتہائی مفید ہے کہ اس کی مدد سے آپ باآسانی کسی فلم سے کوئی نامناسب سین ختم کر سکتے ہیں۔
ویڈیو میں جو متحرک اردو ٹیکسٹ لکھتے ہیں اس کے لیے کون سا سوفٹ وئیر استعمال کرتے ہیں
Wo to windows movie maker se bhi likha ja skta hy
my computer shut down automatically within 3 or 4 mints .
whats the problem ?