کمپیوٹر لاک اسکرین کو خوبصورت بنائیے

آئیے آپ کو بتاتے ہیں بہترین پروگرام لاک اسکرین پرو کے بارے میں جو آپ کے پی سی پر عام لاک سے ہٹ کر خوبصورت لاک اسکرین فراہم کرتا ہے۔

جب آپ اپنے سسٹم کو لاک کر کہیں جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ضرور سسٹم کو لاگ اِن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ’’لاک اسکرین پرو‘‘ کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر کی سیکیورٹی بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ونڈوز کے پاس ورڈ لاک سے بڑھ کر فیچرز فراہم کرتا ہے۔

یہ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے آپ پاس ورڈ اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو کی مدد سے سسٹم کو اَن لاک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا خاص فیچر یہ ہے کہ جب بھی کوئی آپ کے سسٹم کو لاگ اِن کرنے کے لیے غلط پاس ورڈ ڈالے گا یہ ویب کیم کی ذریعے اس کی تصویر بنا لے گا۔ اس طرح آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ کس نے آپ کے سسٹم کو لاگ اِن کرنے کی کوشش کی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

لاک اسکرین پرو
اس کے علاوہ اس کی مدد سے آپ لاک اسکرین کو مکمل تبدیل کر سکتے ہیں۔ بیک گراؤنڈ میں تصویر لگا سکتے ہیں، گھڑی اور بیٹری کا اسٹیٹس بھی شو کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سسٹم پر کام نہ کر رہے ہوں تو یہ سافٹ ویئر لیپ ٹاپ کی روشنی کو کم کر کے بیٹری کو بچاتا ہے اس کے علاوہ سسٹم لاک ہونے کی صورت میں تمام کھلی ونڈوز کو منی مائز بھی کر دیتا ہے۔

دستیابی: مفت
فائل سائز: 3.4MB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2013 میں شائع ہوئی)
Lockscreen-pro

3 تبصرے
  1. Shahzad Zameer says

    السلام و علیکم!

    جناب سافٹ وئیر تو بہت اچھا ہے لیکن اس کی تصویر (جیسے آپ نے دکھائی ہے پہلے نمبر والی) وہ کس طرح آئے گی؟ میں نے دیکھا اور کوشش بھی کی لیکن سادہ سی ہی گھڑی دکھائی دیتی ہے۔ اور نقطہ والا تالا (Doted Lock) وہ کیسے آئے گا؟ براہ مہربانی رہنمائی کیجئے گا۔

  2. Rizwan says

    aslam o kum yah to softwer to bht he acha hai lakin muja Ek bat ke samja nhe ae k usb say hum kiss tera unlock ker sakta hai pass world ko plzzz reply me

  3. Danish Ilyas says

    good software.main ny aksar utorrent py kuch na kuch downloading py lgaya hota hai aur cloud main sync krny k k liye b kuch na kuch lgaya hota hai.aur aksar thory thory time k baad pc ko chor k jana parta hai to koi na koi us ko use krna start ho jata hai ya log off kr dyta hai.kia koi aisa software hai jis sy system lock b ho jaye aur download ing uploading b start rhy like windows screensaver.

Comments are closed.