فون جیسا پیٹرن لاک پی سی پر حاصل کریں
پاس ورڈ کے مقابلے میں پیٹرن لاک یاد رکھنا بہت سے لوگوں کے لئے زیادہ آسان ہوتا ہے
جب آپ اپنے سسٹم کو لاک (Lock) کر کہیں جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ضرور سسٹم کو لاگ اِن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسمارٹ فون ہو یا پی سی اپنے اہم ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اسے lock رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اکثر لوگ پِن پسند کرتے ہیں تو اکثر لوگ پاس ورڈ۔ اسی طرح لوگوں کی بڑی تعداد پیٹرن (pattern) لاک کو پسند کرتی ہے۔ اس میں اسکرین پر موجود نقطوں کو ملا کر ایک خاص پیٹرن بنائیں تو آپ کا فون Unlock ہو جاتا ہے لیکن پہلے اپنا ایک مخصوص پیٹرن منتخب کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کو بھی اس Pattern Lock کی عادت پڑ چکی ہے تو اس جیسا لاک اپنے پی سی پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ پی سی پر روایتی طریقے سے لاگ اِن کرتے ہوئے اُکتا چکے ہیں تو کیوں نہ اسمارٹ جیسا پیٹرن پر مبنی لاک پی سی پر بھی حاصل کر لیا جائے؟
میز لاک
اس کے لیے آپ کو ایک عدد مفت پروگرام ’’میز لاک‘‘ (Maze Lock) درکار ہو گا جو کہ آپ ونڈوز کے تمام ورژنز پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ا سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
eusing.com/mazelock/pclock.htm
اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو اپنا Pattern Lock منتخب کرنا ہو گا۔ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے پیٹرن لاک کو کہیں نوٹ کر کے ضرور محفوظ رکھیں تاکہ اسے بھولنے کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔
اس کا آئی کن آپ کے پی سی کی ٹاسک بار پر موجود رہے گا جس کی مدد سے آپ صرف ایک کلک سے پی سی کو جب چاہیں lock کر سکتے ہیں یا پھر پی سی کو Lock کرنے کے لیے کوئی شارٹ کٹ کمانڈ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔اس میں آپ کو 4×4 کے علاوہ 5×5 کا پیٹرن لاک بھی مل سکتا ہے۔
یعنی آپ اپنی مرضی کے مطابق پیچیدہ سے پیچیدہ Pattern Lock بنا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ کوئی پیغام لاک اسکرین پر دِکھا سکتے ہیں اور اس حوالے سے دیگر بھی کئی زبردست فیچرز حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی
Comments are closed.