کمپیوٹر میں تلاش ایک بہتر طریقے سے

Listaryاگرچہ کمپیوٹر میں کوئی چیز تلاش کرنے کا فیچر موجود ہے لیکن یہ سست رفتار ہونے کے ساتھ خراب کارکردگی کا بھی مالک ہے۔ Listary ایک بہترین اور برق رفتار سرچ ٹول ہے جو کہ آپ کے کمپیوٹر میں موجود چیز کو فوراً ہی ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ونڈوز کے تلاش میں ضروری ہے کہ آپ درست اسپیلنگ لکھیں جبکہ اس پروگرام کو آپ کمپیوٹر کا گوگل کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کا "fuzzy navigation” فیچر غلط ٹائپ کردہ الفاظ سے بھی درست چیز تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پروگرام کا یہ خاص فیچر اسے اس طرح کے دیگر پروگرامز سے ممتاز کرتا ہے۔ اس کی مدد سے پورے کمپیوٹر کے علاوہ مخصوص فولڈرز میں بھی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ جہاں بھی کوئی فائل تلاش کرنے کی ضرورت ہو اس کی شارٹ کٹ windows+s پریس کریں، سرچ حاضر ہو جائے گی۔
دستیابی: مفت
فائل سائز:     2.6 MB
ڈاؤن لوڈ کریں
مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.