لینکس آپریٹنگ سسٹم دنیا کے ٹاپ 500 سپر کمپیوٹرز پر چل رہا ہے
اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس اب سو فیصدی دنیا کے 500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز پر چل رہا ہے۔
اس بات کا انکشاف TOP500 نامی پراجیکٹ نے اپنی تازہ ترین ریپورٹ میں کیا ہے جو دنیا کے سپر کمپیوٹرز کی فہرست اور رینکنگ مرتب کرتا ہے اور ہر 6 ماہ بعد اپنی ریپورٹ جاری کرتا ہے۔
ادارے کے مطابق گزشتہ جون میں یہ شرح 99.6 فیصد تھی یعنی 498 سپر کمپیوٹرز مگر اس ماہ یہ شرح بڑھ کر سو فیصد ہوگی ہے جس کا مطلب ہے کہ اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس اب دنیا کے ٹاپ 500 سپر کمپیوٹرز کو تقویت بخش رہا ہے۔
یاد رہے کہ سپر کمپیوٹرز پر لینکس کی کوئی عام ڈیسٹری بیوشن نہیں چلائی جاتی بلکہ ان ضخیم کمپیوٹرز کے لیے لینکس آپریٹنگ سسٹم کے مخصوص ورژن تیار کیے جاتے ہیں اگرچہ بعض پر عام ڈیسٹری بیوشن یا ان سے مشابہ سسٹم بھی چلائے جاتے ہیں تاہم ان کی مقدار بہت کم ہے۔
Comments are closed.