لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ

لینکس منٹ میں پہلے سے موجود پروگرامز

لینکس منٹ میں کئی ضروری پروگرامز پہلے سے موجود ہوتے ہیں جیسے کہ میڈیا پلیئر، پی ڈی ایف فائل ویوور،فائر فوکس ویب براؤزر، آفس سیوٹ وغیرہ۔

ونڈوز تھیم

اب اگر آپ لینکس منٹ کے ڈھنگ کے ساتھ ساتھ اس کے رنگ بھی ونڈوز کی طرح کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی کوئی مشکل بات نہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر رہتے ہوئے مینو کھولیں اور سسٹم سیٹنگز میں جائیں۔
سسٹم سیٹنگز میں آپ کو تھیمز کا آئی کن نظر آئے گا۔ اس پر ایک کلک کرنے سے تھیم کی ونڈو کھل جائے گی۔ یہاں آپ کو پہلے سے موجود چند تھیم نظر آئیں گی۔
اوپر موجود ٹیب میں سے Get more online کا انتخاب کریں۔ وہاں تلاش کے خانے میں Metro لکھ کر تلاش کرنے سے آپ کے سامنے چند تھیمز آئیں گی۔(تصویر12)

Linux-Mint-Installation- (12)

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

میٹرو کے نام سے موجود تھیم منتخب کرکے Install or update selected کے بٹن پر کلک کریں۔
لیجیے، آپ کی تھیم اب installed تھیم کے ٹیب میں پہنچ جائے گی۔ وہاں اسے منتخب کرکے اپلائی کردیں۔ آپ دیکھیں گے کہ کافی چیزیں ونڈوز 8 کی میٹرو تھیم جیسی ہوجائیں گی لیکن ابھی ایک چھوٹا سا کام باقی ہے۔
تھیم کے دریچے میں رہتے ہوئے Other settings کے ٹیب پر کلک کریں۔ وہاں لائن سے چند مینو دکھائی دیں گے۔ ہر مینو کو باری باری کھولیں اور جس جس میں Metro Pack یا Metro کا آپشن نظر آئے، اسے منتخب کرتے جائیں۔(تصویر13)

Linux-Mint-Installation- (13)

جب یہ عمل مکمل کرلیں تو تھیم کی ونڈو بند کردیں۔ یوں آپ کی لینکس منٹ اب ونڈوز 8 کے رنگ و روپ میں ڈھل چکی ہوگی۔(تصویر14)

Linux-Mint-Installation- (14)

اس کے علاوہ بھی آپ اپنی پسند کا تھیم تلاش کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اپریل 2014 میں شائع ہوئی)

4 تبصرے
  1. TechUrdu.com says

    Nice, thanks for sharing.

    اس جیسی معلوماتی اور مفید تحریریں وقتاً‌ فوقتاً‌ شائع کرتے رہا کریں۔ لگتا ہے عمار ابن ضیاء بھائی لینکس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ لینکس آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ویب سرور سیٹ اپ کرنے کے لیے بھی کوئی تحریر تیار کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔

  2. Khadim Skardu says

    kia is man dusry program masla photo shop Gom playe , browser aghir install hosky ga ya is k leye makhsus program he krny hongy?

  3. Khadim Skardu says

    Salam . kafee arsa pehly aap ki magazine man web domain ka 1 add deakha tha. 1000 salana, and create krny ka 1000. but kaye bar call kia rabita naho ska. malumat frham kejeyega

  4. Waseel Ahmad Mufti says

    janab dual boot ka tareeka b btadien

Comments are closed.