لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ
ڈاؤن لوڈ
سب سے پہلے آپ کو درج ذیل ربط سے لینکس منٹ کی iso امیج ڈاؤن لوڈ کرنی ہو گی:
www.linuxmint.com/download.php
اپنی پسند اور ہارڈ ویئر کے اعتبار سے 64بِٹ یا 32 بِٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس صفحے پر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ لینکس منٹ سنامون (Cinnamon) کے علاوہ میٹ، کے ڈی ای اور ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ماحول کے ساتھ بھی فراہم کی کاتی ہے۔ ڈیسک ٹاپ ماحول سے مراد گرفیکل انٹرفیس ہے۔ ہماری تلاش ونڈوز سے ملتا جلتا آپریٹنگ سسٹم ہے اس لیے سنامون کو ترجیح دینا ہو گی کیونکہ یہ ایک عام ونڈوز صارف کے لیے کافی جانا پہچانا ماحول فراہم کرتا ہے۔ ونڈوز کے اسٹارٹ مینو سے لے کر باقی رنگ ڈھنگ میں بھی یہ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی سے ملتا جلتا ہے۔
لینکس منٹ 16 ’’پیٹرا‘‘ سنامون (32-bit) کی آئی ایس او فائل 1.1 جی بی کا سائز رکھتی ہے۔ اس فائل کو بذریعہ ٹورینٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ ویسے تو صارفین کی سہولت کے لیے کئی ملکوں میں موجود سرورز پر یہ فائل ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دی گئی ہے تاکہ اپنے قریبی سرور سے فائل ڈاؤن لوڈ کی جا سکے، جیسے کہ ہمارے لیے چائنا، انڈیا اور بنگلہ دیش کے سرورز پر یہ فائل ڈاؤن لوڈنگ کے لیے موجود ہے لیکن ان کے مقابلے میں ٹورینٹ سے فائل کہیں زیادہ اسپیڈ میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے کیونکہ کئی رضاکار سیڈرز موجود ہیں۔
بوٹ ایبل ڈرائیو تیار کرنا
امیج فائل ڈاؤن لوڈ کر لینے کے بعد اسے کسی ڈی وی ڈی پر رائٹ/برن کر لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر بھی برن کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے آپ کو کم از کم دو جی بی اسپیس کی حامل یو ایس بی فلیش ڈرائیو اور ایک پروگرام ’’یونیورسل یو ایس بی انسٹالر‘‘ درکار ہو گا۔ یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
یونیورسل یو ایس بی انسٹالر ایک پورٹ ایبل پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے لینکس کو یو ایس بی میں منتقل کرنا ایسے ہی ہے جیسے ایک دو تین کہنا۔
پروگرام چلائیں، سب سے پہلے لینکس ڈسٹری بیوشن منتخب کرنی ہو گی۔ یہاں لینکس کی تمام ڈسٹری بیوشنز کے نام موجود ہوں گے۔ لسٹ میں سے ’’لینکس منٹ‘‘ سلیکٹ کر لیں۔ (تصویر01)
اگلے مرحلے پر براؤز کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کی گئی لینکس منٹ آئی ایس او فائل منتخب کر لیں۔
تیسرے مرحلے پر اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو منتخب کریں۔
لینکس چوں کہ آپ کی فلیش ڈرائیو سے انسٹال کیے بغیر براہِ راست بھی چلائی جاسکتی ہے لہٰذا وہ آپ کو سہولت دیتی ہے کہ اپنی فائلیں/ دستاویزات وغیرہ بھی اْسی میں محفوظ کرسکیں۔ نیز آپ کی ترتیبات (سیٹنگز) وغیرہ بھی یو ایس بی ہی میں محفوظ رہیں گی اور اگلی بار آپ جب کبھی یو ایس بی سے لینکس چلائیں گے تو آپ کو از سرِ نو ترتیبات مرتب نہیں کرنی پڑیں گی۔ چوتھے مرحلے میں آپ سے یہی پوچھا جارہا ہے کہ آپ ان تبدیلیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کتنی جگہ مختص کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کا ارادہ یو ایس بی سے براہِ راست استعمال کرنے کی بجائے لینکس نصب کرنے کا ہے تو آپ صفر بھی رکھ سکتے ہیں۔ Create پر کلک کرنے سے آپ کی فلیش ڈرائیو کو لینکس سے مزین کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
Nice, thanks for sharing.
اس جیسی معلوماتی اور مفید تحریریں وقتاً فوقتاً شائع کرتے رہا کریں۔ لگتا ہے عمار ابن ضیاء بھائی لینکس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ لینکس آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ویب سرور سیٹ اپ کرنے کے لیے بھی کوئی تحریر تیار کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔
kia is man dusry program masla photo shop Gom playe , browser aghir install hosky ga ya is k leye makhsus program he krny hongy?
Salam . kafee arsa pehly aap ki magazine man web domain ka 1 add deakha tha. 1000 salana, and create krny ka 1000. but kaye bar call kia rabita naho ska. malumat frham kejeyega
janab dual boot ka tareeka b btadien