ایل جی V30 ریلیز کردیا گیا
IFA 2017 کانفرنس میں LG نے اپنے فیبلٹV30 پر سے پردہ اٹھا ہے۔اس فون کا طویل وقت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ LG V30 اینڈروئیڈ 7 پر چلتا ہے اور جلد ہی اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن 8 یعنی اوریو پر اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔
ایل جی وی 30 کا ڈیزائن ایل جی G6 جیسا ہی ہے۔ اسکی شکل و صورت سام سنگ گلیکسی 8 سے بھی ملتی ہے۔ اس کی اسکرین 6 انچ کی کواڈ ایچ ڈی (Quad HD) او ایل ای ڈی ہے۔ جبکہ اسکرین کے اردگرد فالتو جگہ جسے bezel کہا جاتا ہے، بہت کم ہے۔ اس میں سکینڈری اسکرین جو V10 اور V20میں شامل تھی، ختم کردی گئی ہے۔ حجم کے معاملے میں یہ فون گوگل کے Pixel XL جیسا ہے۔
ہارڈ ویئر کی بات کریں تو اس فیبلٹ میں کوالکوم کمپنی کا اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ ریم 4 جی بی ہے۔ بلٹ اِن اسٹوریج 64 گیگا بائٹس ہے جسے 2 ٹیرا بائٹس تک کا میموری کارڈ لگا کر بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فون کا 128 گیگا بائٹس گنجائش رکھنے والا ورژن بھی ریلیز کیا جائے گا۔
LG V30 میں 16MP اور 13MP کی 2 وائیڈ اینگل کیمرے لگے ہیں۔ فرنٹ میں 5 میگا پکسل کا ہی کیمرے دیا گیا ہے لیکن اس کا اپرچر سائز زیادہ ہے جس سے تصاویر زیادہ بہتر کھینچی جاسکتی ہیں۔ فون کی بیٹری 3300mAh ہےجسے V20 کی بیٹری کے برخلاف فون سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ یہ فون4 جی VoLTE نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے کئی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس فون کی ریٹنگ IP68 ہے یعنی پانی اور دھول مٹی کا اس فون پر اثر نہیں پڑے گا۔
یہ فون چہرہ پہچان کر ان لاک ہوجاتا ہے اور اس میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ فی الحال یہ فون 21 ستمبر سے جنوبی کوریا میں خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد ہی اسے باقی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Thanks for introducing a nice phone……………….It was great to know about the new arrival in the cell phones flagships.