لینوو نے چوتھی سہ ماہی اور گزشتہ مالیاتی سال کے مالی نتائج کا اعلان کردیا
لینوو گروپ (Lenovo Group) نے 31مارچ 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے اپنے مالی سال 2015-16کی چوتھی سہ ماہی اور پورے سال کے مالیاتی کا اعلان کردیا ہے۔ لینوو نے پی سی بزنس میں اپنے آپ کو مستحکم کیا، قیمت میں گنجائش اور منافع میں اضافے کا تحفظ کیا تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی کا ریونیو 19 فیصد کمی سے 9.1 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کا ریونیو 3 فیصد کمی سے 44.9 ارب ڈالر رہا۔ اسی دوران لینوو کی تاریخ میں سب سے بڑے ری اسٹرکچرنگ پروگرام سے تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 690 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔ جس کے باعث چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 193 ملین ڈالر کے ساتھ 86 فیصد بچت میں اضافہ ہوا۔ قبل از ٹیکس سالانہ نقصان 277 ملین ڈالر رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خالص آمدن میں 180 ملین ڈالر کے ساتھ 80 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جبکہ اکاؤنٹنگ چارجز سے متعلق نان کیش ایم اینڈ اے میں 330 ملین ڈالر کے بعد پورے سال کا خالص نقصان 128 ملین ڈالر رہا۔
لینوو کے چیئرمین اور سی ای او یانگ یونکنگ نے بتایا، "پچھلی سہ ماہی میں معاشی طور پر مشکلات اور انڈسٹری کے حالات کے باوجود ہم نے سال کے وسط میں فیصلہ کن اقدام کیا جس سے ہمارا منافع محفوظ ہوگیا۔ ہم نے اپنے پی سی بزنس کو بدستور مستحکم رکھا، ادارتی سطح پر منافع میں مسلسل اضافہ کیا اور اسمارٹ فون کی بعض اہم مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا۔ ہم نے بزنس میں انتظامی مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود بہت سے اقدامات میں پیش قدمی کی جن میں ادارے ، قیادت، مصنوعات اور چینلز میں اہم فیصلہ سازی شامل ہے تاکہ موبائل میں ترقی واپس لائیں ۔ اس ضمن میں ایک نیا ملٹی بزنس آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا تاکہ ہر بزنس کی پیداوار اور جدت سامنے لائیں۔ اسی دوران ہم اپنی نئی صلاحیتوں کے ساتھ صارفین کے لئے تیار ڈیوائسز کو کلاؤڈ اور انفراسٹرکچر میں اپنی روایتی قوت کے ساتھ ملائیں گے تاکہ ڈیوائس پلس کلاؤڈ کے متوازن موقع کا سامنا کیا جائے۔ ”
لینوو نے گلوبل پی سی لیڈر کے طور پر 21 فیصد تک ٹھوس منافع اور ریکارڈ مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ ٹیبلٹس کا ریکارڈ مارکیٹ شیئر رہا اور سال میں ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب یونٹس کی فروخت سے یہ تیسرے نمبر پر رہا۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اس مالی سال میں موبائل بزنس کی دوہرے ہندسے میں ترقی ہوئی۔ ایشیاء پیسفک میں 96 فیصد، ای ایم ای اے میں 83 فیصد اور لاطینی امریکہ میں 46 فیصد ترقی رہی۔ انٹر برانڈ نے لینوو کو دنیا کے صف اول کے 100 برانڈز کے لئے نامزد کیا۔ لینوو گروپ نے بہترین مصنوعات کے ذریعے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں 66 ایوارڈز جیتے جبکہ موبائل ورلڈ کانگریس میں 23 ایوارڈز حاصل کئے۔
پورے سال مجموعی منافع 6.6 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں منافع 1.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ اس کا سالانہ مجموعی مارجن 14.8 فیصد اور سہ ماہی کا 16.6 فیصد رہا۔ سال بھر کا آپریٹنگ نقصان 62 ملین ڈالر رہا اور سہ ماہی کے لئے 248 ملین ڈالر کا منافع رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد زائد ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں فی شیئر آمدن 1.63 امریکی سینٹ رہی جبکہ پورے سال کا مجموعی فی شیئر نقصان 1.16 سینٹ رہا۔ لینوو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے لئے 2.64 سینٹ کا حتمی ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.