PHP سیکھیں – حصہ پنجم

مستقل (Constants)

ویری ایبلز اس لحاظ سے مفید ہوتے ہیں کیوں کہ یہ نہ صرف ڈیٹا کو محفوظ کرسکتے ہیں بلکہ ان میں موجود ڈیٹا کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہمیں کچھ ایسی ویلیوز کی صورت بھی پڑتی ہے جو پورے پروگرام میں کہیں بھی ناقابل تبدیل ہوں۔ ایسی ویلیوز کو Constantsکہا جاتا ہے۔ پی ایچ پی میں بھی آپ Constants ڈیفائن کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے define() فنکشن استعمال ہوتا ہے۔

مندرجہ ذیل سینٹیکس ملاحظہ کریں:

define("CONSTANT_NAME", 42);

اس سینٹیکس میں ایک بات قابل غور ہے کہ Constant کا نام کیپٹل حروف میں اور کوٹیشن مارکس میں لکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے ساتھ ڈالر کا نشان وغیرہ بھی موجود نہیں۔ آپ Constantمیں اسٹرنگ، نمبر یا بولین ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں۔ یہ بات بھی دھیان میں رکھیں کہ ڈیفائن کئے گئے مستقل اسکرپٹ میں کہیں بھی دستیاب ہونگے اور انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔ کسی مستقل کی ویلیو تبدیل کرنے کے لئے اسے ایک بار پھر define() فنکشن کی مدد سے ڈیفائن کرنا پڑتا ہے۔
کسی Constant کو جہاں کہیں بھی استعمال کرنا ہو وہاں صرف اس کا نام لکھ جاسکتا ہے۔ ملاحظہ کریں یہ کوڈ:

<?php
 define("THE_YEAR", "2012");
 echo "It is the year ".THE_YEAR;
 ?>

اس کوڈ کے جواب میں آپ کو It is the year 2012 حاصل ہوگا۔

پی ایچ پی کچھ مستقل آپ کو خود بھی فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر __FILE__ نامی constant آپ کو اس فائل کا نام ریٹرن کرنا ہے جو اس وقت پی ایچ پی انجن پڑھ رہا ہے۔ اسی طرح __LINE__ آپ کو موجودہ فائل میں وہ لائن نمبر ریٹرن کرتا ہے جہاں پی ایچ پی انجن اس وقت موجود ہے۔یہ مستقل ایرر مسیجز وغیرہ ڈسپلے کرنے کے لئے کافی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

یہ جانے کے لئے کہ آپ اس وقت پی ایچ پی کا کون سا ورژن استعمال کررہے ہیں ، PHP_VERSION کا مستقل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    v nice sir

Comments are closed.