PHP سیکھیں – حصہ پنجم
آپریٹرز
آپ اب تک ویری ایبلز بنانے اور ان کو ویلیو دینے کا عمل سیکھ چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ویری ایبل کو کوئی ویلیو دیتے ہوئے آپ برابر کا جو نشان (=)استعمال کرتے ہیں وہ ایک آپریٹر ہے؟ آپریٹرایک نشان (Symbol) یا نشانات (Symbols) کا مجموعہ ہوتا ہے جو دی گئی ویلیوز پر اپنے مقصد کے مطابق عمل کرتا ہے۔ جن ویلیوز پر یہ عمل کرتا ہے وہ Operands کہلاتی ہیں۔ مثال کے طور پر (4 + 5) میں 4 اور 5 دراصل Operandsہیں جبکہ + آپریٹر ہے کو دیئے گئے Operandsکو جمع کرکے نتیجہ فراہم کرتا ہے۔ ( ہم کچھ حسابی آپریٹرز (ارتھمیٹک آپریٹرز) اور Concatenation آپریٹر کا استعمال پہلے ہی سیکھ چکے ہیں)
تقریباً تمام آپریٹرز Operandsکے درمیان میں لکھے جاتے ہیں۔ یعنی ان کے دائیں اور بائیں دونوں طرف Operandموجود ہوتے ہیں۔ اس لئے انہیں بائنری آپریٹرز بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم کچھ آپریٹرز کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہوتا۔
کمبائنڈ اسائنمنٹ آپریٹرز
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں ویری ایبل کی ویلیو میں کمی یا بیشی کرنی پڑتی ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں۔
اول تو سادہ ہے یعنی:
$x = 3; $x = $x + 1;
لیکن یہی کام کمائنڈ اسائنمنٹ آپریٹرز کی مدد سے بے حد آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ ان آپریٹرز کے تفصیل درج ذیل جدول میں ملاحظہ فرمائیں۔
کچھ مواقع پر ہمیں کسی انٹیجر کی ویلیو میں صرف 1 کے اضافے یا کمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے Incrementingاور Decrementingآپریٹرز استعمال ہوتے ہیں۔ جس ویری ایبل کی ویلیو میں ایک کا اضافہ کرنا ہو اس ویری ایبل کے نام کے بعد دو بار جمع کا نشان یعنی ++ کا اضافہ کردیں۔ مثال کے طور پر :
$x++;
اسی طرح ویری ایبل کی ویلیو میں ایک کی کمی کرنے کے لئے اس کے نام کے بعد دو بار نفی کا نشان لگا دیں۔
$x--;
v nice sir