زبانیں مفت آن لائن سیکھیں
فراسالسٹائن
دیگر لینگویجز ایپلی کیشنز کے برعکس Phrasalstein آپ کی گرامر کے کسی ایک مخصوص حصے کو بہتر بنانے پر کام کرتی ہے جیسے کہ فعل (verb)، اسے اس ایپلی کیشن میں فراسال وربز کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی انگلش گرامر کے اس کمزور حصے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن اس حوالے سے بھی کافی دلچسپ ہے کہ اسے ایک روایتی ڈراؤنی فلم کی صورت میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایپ کا مرکزی کردار ’’ڈاکٹر فراسالسٹائن‘‘ ہے جو کہ یقیناً آئن اسٹائن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ ایپلی کیشن میں سو فراسال وربز موجود ہیں جو کہ مزاحیہ اینی میشنز کی صورت میں پڑھائے جاتے ہیں۔ اچھی طرح سکھانے کے لیے الفاظ کے مطلب اور مثالوں پر مبنی جملے بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسپینش، جرمن، اٹالین، رشین اور فرنچ زبانوں میں تراجم بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ آئی فون، آئی پیڈ اور اینڈروئیڈ کے صارفین اسے بالکل مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ phrasalstein
ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے
شکریہ