زبانیں مفت آن لائن سیکھیں
مائی ورڈ بُک 2
مائی ورڈ بک میں الفاظ (vocabulary) کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ انگلش کو اچھی طرح بولنے اور سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اس زبان کے اہم الفاظ اچھی طرح ذہن نشین ہوں۔ اس ایپلی کیشن میں الفاظ آپ کو فلیش کارڈز، تصاویر، ساؤنڈ، ترجمے، نوٹس، مثالوں اور جملوں کی صورت میں یاد کروائے جاتے ہیں تاکہ یہ ہمیشہ آپ کو یاد رہیں۔ اس ایپلی کیشن میں موجود الفاظ کیمبریج یونی ورسٹی پریس کی ’’لرنر ڈکشنریز‘‘ سے حاصل کیے گئے ہیں۔ جو الفاظ آپ کو یاد ہوتے جائیں گے انھیں فلیش کارڈز سے حذف کر کے مشقوں کے حصے میں منتقل کر دیا جاتا ہے تاکہ آپ اپنا امتحان لے سکیں۔ مائی ورڈ بک میں الفاظ کے علادہ دیگر مشقیں بھی موجود ہیں۔ الفاظ کا ترجمہ بھی موجود ہوتا ہے کہ آپ صرف انھیں رٹیں نہیں بلکہ ان کا مطلب بھی معلوم ہو۔ اس میں مختلف موضوعات بھی موجود ہیں تاکہ اپنی ضرورت کے اعتبار سے آپ اپنی انگلش بہتر بنا سکیں۔ اس ایپلی کیشن میں ایسی کئی سرگرمیاں موجود ہیں جن سے آپ اپنی نئے الفاظ سمجھنے کی صلاحیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انگلش الفاظ کو یاد رکھنے کے لیے فلیش کارڈز میں اپنی حساب سے نوٹس اور تصاویر وغیرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔
ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے
شکریہ