زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

جوہنی گرامرز ورڈ چیلنج

Johnny Grammar’s Word Challenge ایپلی کیشن بھی برٹش کونسل کی فراہم کردہ ہے۔ کوئز پر مبنی یہ ایک دلچسپ ایپلی کیشن ہے جو کہ آپ کے اسپیلنگ یاد رکھنے، گرامر اور ذخیرہ الفاظ (vocabulary) کو جانچتی ہے۔ اس میں آپ کو 60 سیکنڈز کے اندر زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا ہوتا ہے۔ مبتدی سے ماہر تک کے لیے اس میں تین لیول آسان، درمیانہ اور مشکل موجود ہیں۔ سوالات دس مختلف موضوعات جیسے کہ کھانے، ہوٹلز، سفر، مشاغل اور روزمرہ کی گفتگو وغیرہ کے حوالے سے ہوتے ہیں۔ غلط جواب دینے پر آپ کی رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ آپ سیکھنے کا عمل بہتر بنا سکیں جبکہ سوالات کے درست جوابات دے کر آپ بیجز جیت سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر اپنی صلاحیتوں پر یقین ہو تو دوسرے صارفین سے مقابلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے یہ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے:

jgwc-app

Johnny-Grammar's-Word-Chall

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.