زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

باب بیل

Babbel غیر ملکی زبان سیکھنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ اس کا سکِھانے کا عمل جدید اور کارآمد تعلیمی طریقوں پر مبنی ہے۔ ایپلی کیشن کا سکھانے کا طریقہ کار Interactive ہوتا ہے یعنی آپ سیکھنے کے دوران مکمل متوجہ ہوتے ہیں اور جواب دے رہے ہوتے ہیں۔ اس میں موجود آن لائن کورسز سے گرائمر، ذخیرہ الفاظ اور تلفظ میں بہت جلد بہتری لائی جا سکتی ہے۔ بلکہ اس ایپلی کیشن کا کام اتنا دلچسپ ہوتا ہے کہ آپ کھیل کھیل میں سیکھنا شروع کر دیں گے۔
اس ایپلی کیشن میں انگلش، جرمن و ترکش سمیت 13 زبانیں سیکھنے کے لیے کورسز موجود ہیں۔ Babbel کو کمپیوٹر اور اسمارٹ فون دونوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن کی صورت میں یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اسے آئی فون کے علاوہ آئی پوڈ اور آئی پیڈ پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کہیں سے بھی کی گئی آپ کی پڑھائی Babbel پر sync رہتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

babbel

Babbel

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.