میرا لیپ ٹاپ بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے

سوال:

میرا لیپ ٹاپ بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور بعض اوقات گرم ہوکر بند بھی ہوجاتا ہے۔ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا، لیکن اب ایسا تواتر سے ہورہا ہے۔ خاص طور پر جب میں ویڈیو گیم کھیلتا ہوں تو لیپ ٹاپ بہت گرم ہوجاتا ہے۔

جواب:

لیپ ٹاپ کا گرم ہونا ایک عام بات ہے۔ جیسے جیسے پروسیسر طاقتور ہوتے جارہے ہیں، ان میں غیر ضروری حرارت کی پیدا وار بھی بڑھ رہی ہے۔ لیپ ٹاپ میں چونکہ تمام آلات قریب قریب اور چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں، اس لئے انہیں گرم ہونے میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا اور جب یہ مقررہ حد سے زیادہ گرم ہوجاتے ہیں تو انہیں نقصان سے بچانے کے لئے لیپ ٹاپ کا خود کار نظام لیپ ٹاپ کو بند کردیتا ہے۔

لیپ ٹاپ کے گرم ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس میں گرد و غبار کا جمع ہوجانا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یہ گرد و غبار لیپ ٹاپ میں ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور یوں لیپ ٹاپ گرم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر اگر پروسیسر کی ہیٹ سنک اور فین کے اردگرد مٹی موجود ہو تو لیپ ٹاپ زیادہ جلدی گرم ہوتا ہے۔ یوں تو ہر وہ پرزہ حرارت پیدا کرتا ہے جس میں سے بجلی گزرتی ہے، مگر لیپ ٹاپ میں سب سے زیادہ حرارت پیدا کرنے کے ذمے دار پروسیسر اور بیٹری ہوتے ہیں۔ بیٹری صرف اس وقت گرم ہوتی ہے جب وہ چارج ہورہی ہوتی ہے۔ ڈسچارج کے وقت حرارت کی محدود مقدار ہی پیدا ہو پاتی ہے۔ دوسری جانب پروسیسر جب تک چلتا رہتا ہے مسلسل حرارت پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ حرارت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب آپ CPU Intensive پروگرام چلاتے ہیں۔ ویڈیو گیمز، ایچ ڈی ویڈیو پلیئر ایسے پروگرامز کی عام مثالیں ہیں۔ جب ان پروگرامز کو چلایا جاتا ہے تو یہ پروسیسر کی طاقت کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ صارف کو بہتر کوالٹی فراہم کی جائے۔ لیکن اس کی وجہ سے پروسیسر بہت زیادہ حرارت پیدا کرنا شروع کردیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ گرد و غبار سے بھرے لیپ ٹاپ پر ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو یہ جلد گرم ہوکر بند ہوجاتا ہے۔

اس مسئلے کا ایک مستقل حل ہے کہ آپ لیپ ٹاپ کو کھول کر اس کی صفائی کریں۔ یہ کام آسان نہیں ہے اور اس میں نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ لیپ ٹاپ کھولنے اور پھر بند کرنے کے لئے مہارت درکار ہوتی ہے۔ اس لئے اگر آپ نے پہلے کبھی لیپ ٹاپ نہیں کھولا تو زیادہ بہترہے کہ کسی ماہر سے کام کروا لیں۔

laptop-fan-dust-

 

اس کے علاوہ لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے کا انتظام بھی کرنا ہو گا۔ بہتر ہے کہ ہمیشہ لیپ ٹاپ کو کسی سخت ہموار سطح پر رکھ کر استعمال کریں تاکہ گرم ہوا کا اخراج آسانی سے ہو سکے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں لیپ ٹاپ کولنگ پیڈ بھی سستے داموں دستیاب ہیں۔ ان کا استعمال بھی لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

LAPTOP-COOLING-PAD

9 تبصرے
  1. munir ahmad says

    my system (CPU) shut down automatically within 3 or 4 mints .

    whats the problem ?

  2. Mohammad Rizwan Abid Mewati says

    سرمیرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں لیپ ٹاپ پے انڑنیٹ یوز کرتا ہوں تو سسٹم کا فین کی اسپیڈ بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں پیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔ پلیز اس کا کوئی حل بتا دیںَ

  3. Shuhrat Ilyas Jokhio says

    (Y)

  4. shakirullah says

    mera laptop screen show nahi karta kia waja ho skti hai

  5. Babar Malik says

    سر جی کسی دن لیپ ٹاپ open کرنے کا طریقہ بھی share فرما دیں … شکریہ

  6. ghulamabbas says

    asslam o allaikum sr mera laptop lagataar 2 ghanty chalny k baad slow ho jata hy bhout slow itna gram b nai hota window b ki laptop ko khol k saaf b kia lakin msla hl nai houa kuch btain sr pehly aisa bilkul b nai krta tha 4 ganty tk use kia tha bilkul sai kaam kr ra tha lakin ab nai plz sr reply me

  7. Muhammad Tyyub says

    very informative article. Thanks a lot

  8. Sarfaraz says

    mere desk top lenevo pc me b yehi problem thi to mene ap cpu me 6 fans lga diye hen ab me apna pc lga taar kai hours chalata hon to zara bhi garam nai hota.

  9. Faheem Naz says

    Sir, Mare pas facebook main vedio play nahi ho rahi maine flash player 15 bi kia hai or window again install kar ke bhi chek kar chuka hon lakin masla hal nahi ho raha..

Comments are closed.