کمپیوٹنگ جولائی 2015 کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا جولائی 2015ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:

آئی ٹی نیوز

کمپیوٹروں کی سوجھ بوجھ میں اضافے کی جانب مزید پیش رفت

ہمارے لئے کسی سوال مثلاً آج کا موسم کیسا ہے؟ یا اس موسم میں کیا کھانا چاہئے وغیرہ کے جواب دینا بہت آسان ہے۔ لیکن کمپیوٹروں کے لئے یہ کسی پہاڑ چڑھنے سے کم نہیں۔ کمپیوٹر اس معاملے میں کس قدر نالائق واقع ہوئے ہیں، اس کا اندازہ کسی سافٹ ویئر بوٹ سے چیٹنگ کرتے ہوئے بہ آسانی ہوجاتا ہے۔

اپنی ای میل کو بہتر بنائیں

اگر آپ کسی کو زیادہ اچھی طرح نہیں جانتے تو یقینا اسے ای میل کرتے ہوئے ایک دو بار سوچتے ہونگے کہ ای میل میں کیا لکھا جائے، کیسے شروع کی جائے اور کیسے ختم کی جائے، الفاظ کا چناؤ کیسا ہونا چاہئے یا ای میل کی بناوٹ کس نوعیت کی ہونی چاہئے۔ ان تمام سوالات کے بارے میں آپ کو اس وقت نہیں سوچنا پڑتا جب آپ اس شخص کو جانتے ہوں جسے آپ ای میل بھیج رہے ہیں۔

2030ء تک انسان اپنا دماغ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرسکے گا، گوگل کے انجینئرنگ ڈائریکٹر کا دعویٰ

رے کرزویل ، جو گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر ہے ، کو یقین ہے کہ 2030ء تک انسانوں اور مشینوں کا ملاپ ہوجائے گا اور انسان اپنا دماغ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ رے کرزویل نے یہ غیر معمولی دعویٰ نیویارک میں ہونے والی ایکسپونینشل فنانس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دماغ نینو بوٹس (nanobots) اور ڈی این اے سے بنے ننھے روبوٹوں کی مدد سے انٹرنیٹ سے جڑ سکے گا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سرورز کی مدد سے انسان اپنی ذہانت میں اضافہ کرسکے گا۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کی اجراء کی تاریخ کا اعلان کر دیا، قیمت پہلے ہی افشاء

مائیکروسافٹ نے باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کا اگلا آپریٹنگ سسٹم 29 جولائی 2015ء کو جاری کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے مائیکروسافٹ ونڈوز کے ایسے صارفین جنہیں ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، کو ونڈوز اپ ڈیٹس کی جانب مطلع بھی کیا جارہا ہے۔

ہیکروں کے نئے ہتھیار، راؤٹر اور پرنٹر

حال ہی میں چینی سکیوریٹی کمپنی این ایس فوکس کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق انہوں نے گھروں اور آفس میں استعمال ہونے والے مختلف آلات جو انٹرنیٹ سے جڑے ہوتے ہیں، سے ڈینائل آف سروس(denial-of-service) حملوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ این ایس فوکس کی رپورٹ کا ڈیٹا اُس ہارڈ وئیر سے لیا گیا ہےجو وہ مختلف کمپنیوں کو ڈینائل آف سروس حملے سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے فروخت کرتے ہیں۔ این ایس فوکس کی خریداروں میں ٹینسنٹ(Tencent) جیسی بڑی کمپنی بھی شامل ہے۔

آئی بی ایم کی کوانٹم کمپیوٹنگ چپ

آئی بی ایم نے ایک سپر کنڈکٹنگ چپ تیار کی ہے جو کوانٹم طبیعیات کی عجیب و غریب خصوصیات کا فائدہ اٹھا کر ناقابل یقین رفتار سے حسابی عمل انجام دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ اگر سائنس دان کوانٹم کمپیوٹر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ایسے پیچیدہ حسابی عمل جو آج کے سپر کمپیوٹروں کے لئے بھی ناممکن ہیں، انجام دینا ممکن ہوسکے گا۔

نوکیا 105 کا نیا ورژن جس کی بیٹری 35 دن تک چلتی ہے

اگر آپ کو ہر روز رات کو موبائل چارج کرنے سے نفرت ہے  اور آپ کو موبائل پر صرف فون کال ہی کرنی ہوتی ہیں تو نوکیا نے آپ کے لیے 20 ڈالر کا موبائل متعارف کرا دیا ہے۔ اس موبائل کی بیٹری ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد 35 دن چلتی ہے۔ یہ فون پاکستان جیسے ممالک کے لیے بنایا گیا ہے جہاں  بجلی کا کال پڑا ہواہے تاہم اسے ہنگامی حالات میں متبادل  فون کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہیک کرو اور انعام پاؤ

گوگل اینڈروئیڈ کی شہرت سکیوریٹی کے معاملے میں اچھی نہیں ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اینڈروئیڈ محفوظ آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے اور اینڈروئیڈ کے حریف اس بات کا فائدہ اٹھا کر چھوٹی چھوٹی خرابیوں کو بھی بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔

اگلے چند سالوں میں جی ایس ایم نیٹ ورکس بند کردیئے جائیں گے

دنیا بھرمیں موبائل آپریٹرز اپنے GSM نیٹ ورکس کو بند کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس میں تازہ اضافہ سنگا پور کے موبائل آپریٹرز M1، SingTel اور StarHub ہیں جنہوں نے اعلان کیاہے کہ یکم اپریل 2017ء کو اپنے جی ایس ایم نیٹ ورک بند کردیں گے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کا ٹیلی کام آپریٹر Telstra ، اور امریکی AT&T  بھی ایسے ہی اعلانات کرچکے ہیں۔

اب گوگل آپ کی مدد کرے گا اسمارٹ فون منتخب کرنے میں

بازار میں ان گنت اینڈروئیڈ فون دستیاب ہیں۔ بھانت بھانت کی کمپنیاں اینڈروئیڈ اسمارٹ فون بنا رہی ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں دستیابی کی وجہ سے لوگوں کے لئے اسمارٹ فون منتخب کرنا بے حد مشکل ہوگیا ہے۔ اس مشکل میں کچھ آسانی پیدا کرنے کے لئے گوگل نے ایک نئی سروس شروع کی ہے جو صارفین کو اپنا پسندیدہ اینڈروئیڈ فون منتخب کرنے میں مدد کرے گی۔

خفیہ ایجنسیاں اینٹی وائرس کمپنیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں

دو سال قبل جب امریکی سی آئی اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے خفیہ دستاویزات افشاء کیں تھیں، اس وقت یہ بات کسی حد تک محسوس کرلی گئی تھی کہ جاسوسی کرنے والی خفیہ ایجنسیوں اور انفارمیشن سکیوریٹی اور خاص طور پر اینٹی وائرس بنانے والی کمپنیوں سے کچھ کھٹ پٹ ضرور ہے۔ اس بات کی تصدیق حال ہی میں جاری ہونے والی نئی دستاویزات سے ہوئی ہے۔

آخر کار Undo Send  کا تجرباتی بٹن جی میل کا مستقل حصہ بن گیا

گوگل کی معروف ای میل سروس جی میل نے اپنے صارفین کو کسی ای میل کو بھیجنے کے چند سیکنڈوں بعد تک اسے منسوخ یا Undo کرنے کی سہولت باقاعدہ طور پر مہیا کردی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حامل، گوگل کے نئے ٹولز

ایپل اور مائیکروسافٹ نے ایسے اسمارٹ فونز کے لئے ایسے مجازی معاون (ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ) بنا رکھے ہیں کہ جو اپنے ذہین الگورتھم کی مدد سے صارفین کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور اسمارٹ فون کے مختلف فنکشن کنٹرول کرتے ہیں ۔ گوگل نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی کچھ نئی مصنوعات یا ٹولز پیش کئے ہیں۔ ان نئی مصنوعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل کے پاس اپنےحریفوں کے مقابلے میں سافٹ ویئر کے ذریعے زبان اور تصاویر کو سمجھنے کے حوالے سے زیادہ بہتر منصوبے ہیں ۔

چینی سرچ انجن بیڈو کا سپر کمپیوٹر مِنوا کے ذریعے تصاویر پہچاننے والا نیورل نیٹ ورک تیار

ڈیپ لرنگ کے حوالے سے گزشتہ چند سالوں کے دوران سائنس دانوں کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ اب کمپیوٹروں کے لئے تقریر، آواز، صورت اور تصاویر پہچاننا بہت حد تک ممکن ہوگیا ہے۔

سام سنگ کی غلطی کی وجہ سے 60 کروڑ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی سکیوریٹی خطرے میں

نامی ایک ریسرچ کمپنی نے سام سنگ کی بنائی ہوئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں ایک اہم خرابی کا پتا لگایا ہے جس کے وجہ سے تقریباً 60 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی سکیوریٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مفت ایس ایس ایل / ٹی ایل ایس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے والا پروجیکٹ جلد کام شروع کردے گا

ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کسی کمپیوٹر اور سرور کے درمیان ہونے والے رابطے کو انکرپٹ یا خفیہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر محفوظ آن لائن خریداری، رقم کی منتقلی، محفوظ ای میل اور براؤزنگ وغیرہ سب ہی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس کی بدولت ہوتا ہے۔

مائیکروسافٹ” کورٹانا “جلد آرہا ہے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے بھی

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جدید اور ذہین مجازی ذاتی معاون (ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ)ایپلی کیشن” کورٹانا “کو اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے بھی جاری کرے گا۔

خصوصی مضامین

10 مِنی کمپیوٹر (علمدار حسین)

اب آپ بے فکر ہو کر اپنا فون بچوں کو گیم کھیلنے کےلئے دے سکتے ہیں

کمپیوٹنگ ٹپس

  • اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ پر ٹائپ کرنا چھوڑیں، لکھنا شروع کریں
  • اینڈروئیڈ میں کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے ’’فیس بک ہیلو ڈائیلر‘‘
  • کروم براؤزر میں گوگل پاس ورڈ کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے ’’پاس ورڈ الرٹ‘‘
  • اپنے اسمارٹ فون کو کمپیوٹر کا ریموٹ کنٹرول بنائیں
  • اپنے ٹوئٹر فالوورز کے لیے وڈیوز اسٹریم کریں
  • اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے ایڈبلاک کا براؤزر….یعنی فون پر بھی اشتہارات کی چھٹی
  • ای میل ماسکنگ کے فوائد
  • ونڈوز فونز کے لیے خصوصی سیلفی ایپلی کیشن
  • ونڈوز میں ڈریگ اینڈ ڈراپ کو آسان بنائیں
  • اپنے فون یا ٹیبلٹ کو اسکینر بنائیں
  • اسکائپ اب ویب ورژن میں بھی دستیاب ہے
  • فلموں یا ٹی وی شوز کے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی موسیقی تلاش کریں
  • الجبرا کے سوالات حل کرنا سیکھیں
  • آن لائن فلمیں دیکھیں وہ بھی بالکل مفت
  • 82 سوشل ویب سائٹس پر نام کی دستیابی چیک کریں
  • کاروباری رسیدیں بنائیں آن لائن

چند اہم ٹیکنالوجیز جو اگلے چند سالوں کے دوران کمپیوٹروں میں انقلاب لا سکتی ہیں

انٹرنیٹ سے متعلقہ 7 ایجادات جن سے لوگ نفرت کرتے ہیں

ٹیلی نار تھری جی کنکٹ ڈیوائس اور پیکجز

مفت ڈاؤن لوڈز

  • آپ کے کمپیوٹر کی صحت کا مکمل پیکیج
  • ایسا شاندار ڈیٹا ریکوری پروگرام جو ہارڈ ڈسک کو کھود کر ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا واپس لے آئے
  • وائرس سے متاثرہ کمپیوٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری ہتھیار
  • خراب JPEG تصاویر کی مرمت کریں
  • ونڈوز میں چلنے والی غیرضروری سروسز کو باآسانی بند کریں
  • گوگل کروم کو اضافی میموری کے استعمال سے روکیں
  • انسٹال پروگرامز کو ان کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ کریں
  • کلاؤڈ اسٹوریجز کو منظم رکھنے کے لیے کلاؤڈ اسٹوریج کلائنٹ
  • اب تصاویر اور وڈیوز گوگل پر بیک اپ کریں اَ ن لمیٹڈ گنجائش کی سہولت کے ساتھ
  • تمام براؤزرز میں اشتہارات کا خاتمہ صرف ایک پروگرام سے
  • اپنے سسٹم میں موجود کوکیز کی چھان بین کریں
  • ڈراپ باکس کا جی میل ایکسٹینشن، اب مزید بہتر ۔ گوگل کروم
  • رنگوں کے اندھے پن کے شکار افراد کے لیے ایک مفید ایکسٹینشن ۔ گوگل کروم
  • ویب سائٹس کو ’’کوکیز‘‘ کے ذریعے اپنی اہم معلومات کی چوری سے باز رکھیں۔ گوگل کروم
  • فائرفوکس کے امیج ویور میں مفید ٹولز شامل کریں۔ موزیلا فائرفوکس
  • انٹرنیٹ سے حذف اور غائب ہو جانے والے صفحات تلاش کریں۔ موزیلا فائرفوکس
  • نیا ٹیب کھولیں چپکے سے۔ موزیلا فائرفوکس

پی سی ڈاکٹر

title072015

ایک تبصرہ
  1. TechUrdu.com says

    ماشاء اللہ زبردست۔ لگتا ہے آپ لوگوں نے انتھک محنت کی ہے، رسالہ اب وقت پر آنا شروع ہوگیا ہے۔

Comments are closed.