آئی فون 10، سکرین کی ریپئرنگ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی

ایپل کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق "آئی فون 10” کی سکرین کی ریپئرنگ بہت مہنگی پڑے گی اگر یہ وارنٹی میں شامل نہ ہوئی، یاد رہے کہ فون کی قیمت ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔

بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق صرف سکرین کی ریپئرنگ پر 279 ڈالر خرچ آئے گا اور اگر کوئی اور خرابیاں پائی گئیں تو یہ خرچ 549 تک پہنچ سکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ریپئرنگ کی یہ قیمت "آئی فون 8 پلس” کی ریپئرنگ سے زیادہ ہے جس میں OLED نوعیت کی سکرین نہیں ہے جیسی کہ "آئی فون 10” میں نصب ہے۔

ایپل نے وضاحت کی ہے کہ یہ اخراجات اس صورت میں ادا کیے جائیں گے اگر صارف کو اپنی لاپرواہی کے سبب سکرین بدلوانے کی ضرورت پڑی، ایپل صارف کی لاپرواہی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری نہیں لیتا۔

ایپل نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اس کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی "ایپل کیئر پلس” میں سبسکرپشن ان اخراجات میں کمی لاسکتی ہے تاہم اس سبسکرپشن کی دو سالہ قیمت 199 ڈالر ہے۔

Comments are closed.