آئی فون ایکس کی ان باکسنگ ویڈیو

یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایپل کے "آئی فون ایکس” کے ان باکسنگ کی پہلی ویڈیو شائع ہوئی ہے جس میں فون کی نمائش بھی کی گئی ہے۔

بظاہر یہ ویڈیو حقیقی ہے کیونکہ اس ویڈیو میں فون کو چلا کر استعمال بھی کیا گیا ہے، اس سے پہلے ایسے کئی ویڈیوز سامنے آئے تھے مگر ان میں فون کو چلایا نہیں گیا تھا جس سے یہ تاثر ملا کہ شاید ان ویڈیوز میں ڈمی فون کا استعمال کیا گیا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

شاید ایپل اس صارف سے ویڈیو ہٹانے کے لیے کہے کیونکہ فون ابھی آفیشل طور پر مارکیٹ میں نہیں آیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل ایپل نے اپنے ایک انجینئر کی بیٹی کو آئی فون ایکس کی ویڈیو ہٹانے کے لیے کہا تھا جس کے بعد اس کے والد کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

Comments are closed.