آئی فون پر اب وٹس ایپ پیغامات آف لائن بھی بھیجے جا سکتے ہیں

اب وہ دن گئے جب ایپل پر وٹس ایپ میسج بھیجنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن لازمی ہوتا تھا۔ ایک نئے فیچر سے آئی فون پر وٹس ایپ استعمال کرنے والے میسجیز کو آف لائن رہتے ہوئے بھی بھیج سکیں گے۔اینڈروئیڈ صارفین کے لئے یہ خاصی حیرت کی بات ہوگی کہ ایپل آئی فون کے لئے دستیاب وٹس ایپ میں صارفین کسی کو پیغام بھیجنا چاہیں تو ان کا آن لائن ہونا ضروری ہے۔

 
نئے فیچر کی بدولت ایپل صارفین کے آف لائن پیغامات کو ایپلی کیشن اپنے پاس محفوظ کرلے گی اور جیسے ہی فون انٹرنیٹ سے جڑے گا، پیغامات کو ان کی منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایپل صارفین کو وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن نصب کرنا ہوگا۔ اینڈروئیڈ صارفین تو پہلے ہی اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ایپلی کیشن کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے صارفین ایک ساتھ 30 تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکتے ہیں۔اس سے پہلے یہ حد 10 تصاویر یا ویڈیوز کی تھی۔ایک نیا فیچر Storage Usage ڈسک اسپیس خالی کرنے کے لئے معاونت کرے گا۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 125 میں شائع ہوئی

Comments are closed.