آئی فون 10 ہانگ کانگ کی سڑکوں پر فروخت ہونے لگا
جمعہ کو "آئی فون 10” کی ریلیز کے ساتھ ہی اس کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوگیا اور ایپل کے سٹورز کے باہر وہی روایتی لمبی لائنیں دیکھنے کو ملیں جو "ایپل” کا خاصہ ہے تاہم لگتا ہے کہ صرف ایپل کے شائقین نے ہی آئی فون 10 نہیں خردیا۔
در حقیقت ان لمبی لمبی قطاروں میں شائقین کے علاوہ ہانگ کانگ کے بروکروں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جن کا مقصد فون کو خرید کر اسے مہنگے داموں دوبارہ فروخت کرنا تھا۔
رویٹرز کے مطابق یہ بروکر ہانگ کانگ کے Mong Kok نامی علاقے کے Argyle روڈ پر آئی فون 10 فروخت کر رہے ہیں جو انہوں نے اصل قیمت پر خریدا اور اب اسے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے جب آئی فون 10 ابھی پری آرڈر کے مرحلے میں تھا تب ای بے eBay پر اسے تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا۔
Comments are closed.