آئی او ایس کا ورژن 11.0.2 ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب
ایپل نے آئی او ایس کے سٹیبل ورژن 11 کی ریلیز کے صرف دو ہفتے بعد ورژن 11.0.2 ریلیز کر دیا ہے، یہ ورژن 11 کی دوسری اپڈیٹ ہے، گزشتہ ہفتے ایپل نے آئی او ایسا کا ورژن 11.0.1 ریلیز کیا تھا۔
کمپنی کے مطابق نئے ورژن میں آئی او ایس کے کچھ مسائل کو دور کیا گیا ہے اور اس کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، قابلِ ذکر مسائل میں محفوظ کرنے کے بعد ایلبم میں تصویروں اور ویڈیوز کا ظاہر نہ ہونا اور مائکروسافٹ کی ای میل سروس کے ساتھ سینکرونائزیشن جیسے مسائل قابلِ ذکر ہیں، مزید برآں اس ورژن میں آئی فون 8 کے بعض فونز میں شور کی آواز کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے پہلے ہی یہ وضاحت جاری کر دی تھی کہ اس مسئلے کا تعلق براہ راست آپریٹنگ سسٹم سے ہے۔
یہ اپڈیٹ براہ راست آئی فون میں موجود سافٹ ویئر اپڈیٹ میں جا کر کی جاسکتی ہے یا فون کو کمپیوٹر سے کنکٹ کر کے iTunes کو چلا کر بھی کی جاسکتی ہے، تاہم اس اقدام سے قبل بیک اپ لینا اور فون کو چارجر سے کنکٹ کرنا نہ بھولیں۔
Comments are closed.