ایک اوپن سورس سافٹ ویئر، جو ویڈیوز میں بظاہرپوشیدہ حرکات کو بھی دیکھ سکتا ہے
ایم آئی ٹی کے سائنس دانوں نے ایک اوپن سورس سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ویڈیوز میں موجود ایسی معلومات بھی شناخت کرسکتا ہے جو انسانی آنکھ سے پوشیدہ رہتی ہیں۔ یہ سافٹ ویئر یو ٹیوب کی ویڈیوز یا ڈی وی ڈی ویڈیوز سمیت تقریباً ہر طرح کی ویڈیوز کو جانچ سکتا ہے۔
اس سافٹ ویئر کے ذریعے کسی شخص کی ویڈیو میں اس کی جلد میں دوڑتے خون کو بھی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام انسانی آنکھ کے لئے دیکھنا آسان نہیں۔ یہ خون کا رگوں میں گردش کرنا اس واضح طریقے سے شناخت کرسکتا ہے کہ اس کے ذریعے کسی انسان کی حرکت قلب کی رفتار بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔
خون کی گردش کے علاوہ یہ سافٹ ویئر آنکھوں کے پٹھوں کی معمولی حرکت، تیز ہوا کی وجہ سے عمارتوں کا ہلکا سے جھولنا، نٹ بولٹس کا شدید دبائو میں ہونا وغیرہ بھی محسوس کرسکتا ہے جبکہ یہ سب ایک انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا۔
اس سافٹ ویئر کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اسے EVM یا Eulerian Video Magnification کہا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں ہر کسی مخصوص وقت کے دوران انفرادی پکسلز میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے اور پھر تبدیلیوں (حرکات) کو 100 گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے تاکہ وہ واضح طور پر دیکھی جاسکیں۔
اس خبر کی مزید تفصیل مارچ 2013ء میں پڑھی جاسکتی ہے
Comments are closed.