خبردار، انڈوں کو فریج کے دروازے میں نہ رکھیں

عام طور پر لوگ انڈوں کو فریج کے دروازے میں موجود "ایگ ہولڈر” میں رکھتے ہیں، اکثر ریفریجیریٹرز میں تو یہ ہولڈر دروازے میں فکس ہوتا ہے تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جگہ انڈے محفوظ کرنے کی بد ترین جگہ ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فریج کا دروازہ سارا دن کھلتا اور بند ہوتا رہتا ہے جس سے انڈوں کو مختلف درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا فریج کی دیگر جگہوں کے مقابلے میں یہاں انڈوں کے خراب ہونا کا زیادہ امکان رہتا ہے۔

یاد رہے کہ انڈوں کو محفوظ کرنے کا معاملہ ہمیشہ سے ماہرین میں باعثِ اختلاف رہا ہے، کوئی انہیں فریج میں رکھنے کو کہتا ہے اور کوئی انہیں فریج کے باہر رکھنے کامشورہ دیتا ہے۔

Comments are closed.