کیا انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ونڈوز سیون کے لئے بھی دستیاب ہوگا؟

مائیکروسافٹ نے حال ہی میں ونڈوز بلیو یا ونڈوز 8.1 کے بارے میں تفصیلات پیش کی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق ونڈوز 8.1 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا نیا ورژن 11 بھی شامل ہوگا۔ لیکن کیا یہ ورژن ونڈوز سیون کے لئے بھی دستیاب ہوگا اس بارے میں کوئی حتمی رائے موجود نہیں۔ ComputerWorld.com کی رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ فی الوقت اس بارے میں بات کرنے کو بھی تیار نہیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا یہ تازہ ورژن ونڈوز 8.1 کے علاوہ کسی دوسری ونڈوز کیلئے بھی دستیاب ہوگا کہ نہیں۔ماضی میں ایسا ہوتا آیا کہ مائیکروسافٹ جب انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کوئی ورژن جاری کرتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ونڈوز کے ورژنز کے لئے دستیاب ہو۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 کی ریلیز کے ساتھ ہی مائیکروسافٹ کی یہ پالیسی تبدیلی ہوتی ہوئی محسوس ہوئی کیونکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 کو ونڈوز ایکس پی یا ونڈوز وستا کے لئے ریلیز نہیں کیا گیا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

خبر کی مزید تفصیل جون 2013ء کے شمارے میں پڑھی جاسکتی ہے

Comments are closed.