انٹل نے آٹھویں نسل کے ڈیسک ٹاپ پروسیسر متعارف کرادیئے

انٹل نے باقاعدہ طور پر آٹھویں نسل کے ڈیسک ٹاپ پروسیسرز کی سیریز پیش کردی ہے۔ آٹھویں نسل کے ان پروسیسرز کا کوڈ نیم Coffee Lake ہے۔ اس سیریز میں 6 کورز / 12 تھریڈز والا Core i7-8700K پروسیسر بھی شامل ہے جس کے بارے میں انٹل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بہترین گیمنگ پروسیسر ہے۔

اس کے ساتھ ہی انٹل نے آٹھویں نسل کے Core i5 اور Core i3پروسیسر بھی ریلیز کیے ہیں۔ ان میں 6 کور رکھنے والا Core i5-8600K پروسیسر اور 4 کورز والا Core i3-8350K پروسیسر بھی شامل ہے۔ یہ پہلا کور آئی تھری پروسیسر ہے جس میں چار کورز ہیں۔

انٹل ان نئے پروسیسرز کے آرڈر پانچ اکتوبر سے وصول کرنا شروع کرے گا جبکہ اس سال کے آخر تک یہ پروسیسر فروخت کے لیے مارکیٹ میں بھی دستیاب ہونگے۔

تکنیکی معلومات اور قیمت

انٹل نے آٹھویں نسل کے کُل چھ پروسیسر متعارف کروائے ہیں۔

  • Intel Core i7-8700K: 6 cores/12 threads at 3.7GHz, boost to 4.7GHz; $359
  • Intel Core i7-8700: 6 cores/12 threads at 3.2GHz, boost to 4.6 GHz; $303
  • Intel Core i5-8600K: 6 cores/6 threads at 3.6 GHz, boost to 4.3 GHz; $257
  • Intel Core i5-8400: 6 cores/6 threads at 2.8 GHz, boost to 4 GHz; $182
  • Intel Core i3-8350K: 4 cores/4 threads at 4 GHz, no boost capabilities; $168
  • Intel Core i3-8100: 4 cores/4 threads at 3.6-GHz, no boost capabilities; $117

8th-gen-processor

Comments are closed.