پورٹ ایبل ورڈپریس

انسٹنٹ ورڈ پریس کے ذریعے منٹوں میں کمپیوٹر پر ورڈ پریس چلایا جاسکتا ہے

جب بات بلاگنگ کی ہو تو ذہن میں فوراً ورڈپریس کا نام آتا ہے۔ ورڈپریس اس وقت بلاگنگ کی دنیا میں انتہائی مقبول ہے۔ ورڈپریس کی مدد سے ایک سادہ بلاگ سے لے کر ای اسٹور تک بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال کرتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو Instant WordPress ضرور آزمائیں۔ ’’انسٹینٹ ورڈپریس‘‘ کو آپ ایک پورٹ ایبل ورڈپریس کہہ سکتے ہیں۔ جس میں ورڈپریس، اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل موجود ہوتا ہے۔ لیکن کسی بھی چیز کچھ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ سب کچھ اس پورٹ ایبل سافٹ ویئر کے اندر موجود ہے۔

اگر آپ کے پاس ورڈپریس بلاگ ہے اور آپ اپنے بلاگ پر کوئی نیا تھیم یا پلگ ان استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے چیک کر لیا جائے کہ یہ بلاگ کے ساتھ چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ نہیں۔ ایسی صورت میں یہ پورٹ ایبل ورڈپریس آپ کے بے حد کام آسکتا ہے۔ آپ جو ٹیسٹنگ چاہیں اس پر سرانجام دے سکتے ہیں۔ اس پورٹ ایبل ورڈپریس میں ڈیٹا بیس کو منظم کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور ورڈپریس کو سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سافٹ ویئر آپ کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہو گا۔

http://www.instantwp.com

Comments are closed.