ون کلک سے درجنوں ونڈوز سافٹ ویئر انسٹال کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ درجنوں پروگرامز صرف ون کلک یعنی صرف ایک کلک کی مار سے بھی انسٹال کیے جا سکتے ہیں؟

کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر کی انسٹالیشن ہمارے لیے ایک روزمرہ کا معمول ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو دوسروں کے کمپیوٹرز کو بھی ٹھیک کرتے ہوں انھیں تو روزانہ کئی کمپیوٹرز پر درجنوں پروگرامز انسٹال کرنا پڑتے ہیں جو کہ ایک انتہائی بورنگ کام ہے۔

لیکن اگر آپ چاہیں تو اس بور کام کو ’’ون کلک‘‘ میں بدل کر نہ صرف دلچسپ بنا سکتے ہیں بلکہ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکتے ہیں۔

ون کلک انسٹالر

جی ہاں یہ کام ہو سکتا ہے ایک زبردست پروگرام ’’ون کلک انسٹالر‘‘ (OneClick! Installer) کی مدد سے جو کہ آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

seizent

oneclick installer-2

یہ پروگرام سیکڑوں عام استعمال کے پروگرامز بغیر کوئی انسٹالیشن پراسیس دکھائے اور بغیر فالتو قسم کی ٹول بارز کے بیک گراؤنڈ میں انسٹال کر سکتا ہے۔

oneclick installer-3

اس کے لیے آپ جو پروگرامز انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس پروگرام کی ڈائریکٹری میں موجود ’’سافٹ ویئر‘‘ کے فولڈر میں کاپی کر کے ’’ون کلک انسٹالر کو چلا دیں۔

oneclick installer-1

یہ پروگرام ’’سافٹ ویئر‘‘ کے فولڈر میں موجود تمام انسٹالرز کو باری باری انسٹال کرنا شروع کر دے گا۔

oneclick installer-4

آپ کو کسی بھی مرحلے پر نیکسٹ نیکسٹ نہیں کرنا پڑے گا اور تمام پروگرامز انسٹال بھی ہو جائیں گے۔

نئی نائٹ

اگر آپ اس کام کو مزید آسان بنانا چاہتے ہیں یعنی پروگرامز ڈاؤن لوڈ بھی کرنا نہیں چاہتے تو اس کے لیے نئی نائٹ سروس موجود ہے۔

Capture2

نئی نائٹ کے ذریعے بس پروگرام منتخب کریں، یہ سارے پروگرامز صرف ایک کلک سے انسٹال کر دے گی وہ بھی بالکل ون کلک انسٹالر کی طرح یعنی بغیر نیکسٹ نیکسٹ کلک کرنے اور ٹول بارز وغیرہ سے بھی پاک۔

یہی نہیں نی نائٹ خود بخود آپ کے سسٹم کے مطابق 32 یا 64 بِٹ پروگرام بھی خود ہی منتخب کر سکتی ہے۔

نئی نائٹ کی تفصیل جانیں

 

Comments are closed.