ہم آپ کی جاسوسی نہیں کرتے، فیس بک کی تصدیق
ہم میں سے کون دوستوں سے فون پر گفتگو نہیں کرتا، لیکن اس کے بعد اگر آپ فیس بک یا انسٹاگرام کھولیں اور آپ کو دوستوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کے موضوع سے متعلق اشتہارات نظر آنا شروع ہوجائیں تو آپ کیا سمجھیں گے؟ بعض لوگ اسے محض اتفاق سمجھیں گے تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ فیس بک آپ کے فون کے مائک کے ذریعے آپ کی گفتگو سنتا ہے تاکہ آپ کو موضوعِ گفتگو سے متعلق اشتہارات دکھائے جاسکیں۔
چاہے آپ اس سازشی نظریے پر یقین کریں یا نہیں، مگر فیس بک اس حوالے سے رائج تمام تر سازشی نظریات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنا چاہتا ہے، اس ضمن میں فیس بک کے وائس پریزیڈنٹ برائے اشتہارات روب گولڈمین Rob Goldman نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے صارفین کو یہ تسلی دی ہے کہ فیس بک نے نہ کبھی ایسا کیا ہے اور نا ہی کبھی کرے گا۔
I run ads product at Facebook. We don't – and have never – used your microphone for ads. Just not true.
— Rob Goldman (@robjective) October 26, 2017
اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں انسٹاگرام بھی شامل ہے تو ان کا جواب "ہاں” میں تھا۔
Comments are closed.